Punjab Election Results 2022: کانگریس نے مانی ہار، سدھو بولے- عوام کی آواز، رب کی آواز، AAP کو مبارکباد
Punjab Election Results 2022: پنجاب کانگریس (Punjab Congress) کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے ٹوئٹر پر لکھا، ’عوام کی آواز، بھگوان (خدا) کی آواز ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عام آدمی پارٹی کو مبارکباد بھی دی۔
Punjab Election Results 2022: پنجاب کانگریس (Punjab Congress) کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے ٹوئٹر پر لکھا، ’عوام کی آواز، بھگوان (خدا) کی آواز ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عام آدمی پارٹی کو مبارکباد بھی دی۔
نئی دہلی: پنجاب اسمبلی انتخابات (Punjab Assembly Elections 2022) کے نتائج کے رجحانات میں عام آدمی پارٹی کو ملی زبردست اکثریت کے بعد کانگریس نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے عوامی طور پر شکست مانتے ہوئے کہا کہ عوام کی آواز، بھگوان (خدا) کی آواز ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عام آدمی پارٹی کو مبارکباد بھی دی۔
پنجاب کانگریس (Punjab Congress) کے صدر نوجوت سنگھ نے ٹوئٹر پر لکھا، ’عوام کی آواز، بھگوان (خدا) کی آواز ہے… پنجاب کے لوگوں کے مینڈیٹ کو سرخم تسلیم کرتے ہیں… عام آدمی پارٹی کو مبارکباد!!!
The voice of the people is the voice of God …. Humbly accept the mandate of the people of Punjab …. Congratulations to Aap !!!
واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو امرتسر مشرقی سیٹ سے خود بھی بہت پیچھے چل رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی پنجاب کی 117 میں سے 91 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ دوسری جانب، کانگریس کے پنجاب انچارج ہریش چودھری نے بھی شکست تسلیم کرلی ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔