نئی دہلی: پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست کے مطابق، وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی چمکور صاحب اسمبلی سیٹ سے انتخابی میدان میں اتریں گے جبکہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نوجوت سنگھ سدھو امرتسر ایسٹ (مشرق) سے قسمت آزمائیں گے۔
کانگریس نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی جو فہرست جاری کی ہے، ان میں 86 سیٹوں سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی اور نوجوت سنگھ سدھو کے علاوہ پرتاپ سنگھ باجوا کو قادیان سیٹ سے، سکھجندر سنگھ رندھاوا کو ڈیرا بابا نانک سے اور ہریندر پال سنگھ مان کو سنور اسمبلی سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
دیگر سیٹوں پر کانگریس کے امیدواروں کے نام اس طرح ہیں۔سلطانپوری سے نریش پوری، پٹھان کوٹ سے امت وج، گروداس پور سے بارندرجیت سنگھ پاہرا، دینا نگر سے ارونا چودھری، ہرگوندر پور سے مندیپ سنگھ رانگر اور فتح گڑھ چوڑیان سے ترپت راجندر سنگھ باجوا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔