اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Punjab elections: پرینکا گاندھی کا اروند کیجریوال پر بڑا حملہ، کہا-RSS سے نکلی ہے ان کی پارٹی

    پنجاب میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاست تیزی سے گرمانے لگی ہے۔ آج کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا (Priyanka Gandhi Vadra) نے پنجاب میں ریلی کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی پر بڑا حملہ کرتے ہوئے سیدھے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) پر نشانہ سادھا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی (AAP) راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ یعنی آر ایس ایس (RSS) سے نکلی پارٹی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پنجاب میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاست تیزی سے گرمانے لگی ہے۔ آج کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا (Priyanka Gandhi Vadra) نے پنجاب میں ریلی کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی پر بڑا حملہ کرتے ہوئے سیدھے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) پر نشانہ سادھا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی (AAP) راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ یعنی آر ایس ایس (RSS) سے نکلی پارٹی ہے۔ آپ نے دہلی میں تعلیمی اور ہیلتھ کیئر اداروں کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔ یہ صرف دکھاوا ہے۔ اس لئے عام آدمی پارٹی اور اس کے لیڈران کی سچائی کو جاننا بہت ضروری ہے۔ پرینکا گاندھی پنجاب کوٹ کپورا میں نوی سوچ نوا پنجاب ریلی کو خطاب کر رہی تھیں۔

      اس کے ساتھ ہی پرینکا گاندھی نے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کے خلاف بھی حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن امریندر سنگھ کی حکومت مرکزی حکومت کے اشاروں پر چل رہی تھی۔ اس لئے پارٹی نے وزیر اعلیٰ کو بدل دیا۔ پرینکا گاندھی نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پنجاب میں ایک غریب اور دلت وزیر اعلیٰ کو منتخب کیا۔ انہوں ںے کہا کہ ہم نے پنجاب میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو منتخب کیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب کی حکومت پنجاب سے چلنی چاہئے۔ اگر عام آدمی پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو وہ دہلی سے چلے گی، لیکن چرنجیت سنگھ چنی حکومت پنجاب سے چلے گی۔

      اشتہار والی پارٹیوں سے محتاط رہیں

      کانگریس کی اسٹار کیمپینر پرینکا گاندھی نے کہا کہ آج کل یہاں دہلی ماڈل کی بات کی جارہی ہے۔ یہ لوگ دہلی سے آئے ہیں، جو پہلے ہی ناکام ہیں۔ اس سے پہلے ایک گجرات ماڈل کی بھی بڑی چرچا تھی، وہ کس طرح سے فیل تھا، آپ لوگ جانتے ہیں۔ دہلی کی اصلیت بھی اس سے الگ نہیں ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر خود کہتے ہیں کہ وہ بی جے پی سے بڑی بی جے پی ہے۔ دہلی میں آپ نے کچھ نہیں کیا۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی دونوں اشتہار والی پارٹی ہے۔ یہ صرف اشتہار پر ہوا ہوائی بات کرتے ہیں۔ اس سے لوگوں کا بھلا نہیں ہونے والا ہے۔ آپ کو ایک ایسی حکومت چاہئے جو کہ آپ کے مستقبل کی بہتری کے لئے کام کرے۔ ایسی حکومت صرف کانگریس ہی دے سکتی ہے۔

      چرنجیت چنی نے سو دنوں میں بہترین کام کیا

      پرینکا گاندھی نے کہا، پنجاب کو ایک نئی حکومت چاہئے، وہ کانگریس ہی دے گی۔ چرنجیت سنگھ چنی اچھے کام کر رہے ہیں۔ وہ تین چار بجے رات تک کام کر رہے ہیں۔ پنجاب کی مضبوطی کے لئے چرنجیت سنگھ چنی کو ایک موقع دیں۔ انہوں نے عوام سے پوچھتے ہوئے کہا کہ آپ سو دنوں کی حکومت چاہتے ہیں یا پھر تقریر کرنے والی حکومت چاہتے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا، ’چرنجیت سنگھ چنی نے سو دن میں بہترین کام کیا ہے۔ پانی، بجلی، سیوریج، بجلی بل معاف، گئوشالہ میں بجلی معاف، پسماندہ طبقات کے بڑے پیمانے پر قرض معاف کئے۔ اب ہم خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کانگریس کو ووٹ دیجئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: