உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پنجاب: پٹھان کوٹ کے آرمی کیمپ کے تروینی گیٹ کے پاس گرینیڈ پھٹا، جانچ جاری

    پنجاب: پٹھان کوٹ کے آرمی کیمپ کے تروینی گیٹ کے پاس گرینیڈ پھٹا، جانچ جاری

    پنجاب: پٹھان کوٹ کے آرمی کیمپ کے تروینی گیٹ کے پاس گرینیڈ پھٹا، جانچ جاری

    پنجاب (Punjab) کے پٹھان کوٹ (Pathankot) کے آرمی کیمپ (Army Camp) کے تروینی گیٹ کے پاس گرینیڈ (Grenade Blast) پھٹنے کی خبر ہے۔ اس حادثے میں ابھی تک کسی کے جان ومال کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    • Share this:
      چندی گڑھ: پنجاب (Punjab) کے پٹھان کوٹ  (Pathankot) کے آرمی کیمپ (Army Camp) کے تروینی گیٹ کے پاس گرینیڈ (Grenade Blast) پھٹنے کی خبر ہے۔ اس حادثے میں ابھی تک کسی کے جان ومال کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پٹھان کوٹ کے اے ایس پی سریندر لانبا نے بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ حادثے کی جانکاری کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے جائے حادثہ کے پاس کے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔

      اطلاع کے مطابق، پنجاب کے پٹھان کوٹ کے آرمی کیمپ کے تروینی گیٹ کے پاس پیر کی صبح گرینیڈ پھٹنے کی خبر ملی۔ گرینیڈ دھماکہ کی جانکاری ملتے ہی اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ ابھی تک اس بات کی جانکاری نہین ملی ہے کہ کیا یہ کوئی دہشت گردانہ حملہ تھا یا پھر کچھ اور۔ معاملہ کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: