اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان سے ہتھیاروں کے ساتھ ہندوستان میں چپکے سے گھس رہا تھا  درانداز، BSF نے دیکھتے ہی مار گرایا

     کشمیر سے لے کر پنجاب تک پاکستان اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آ رہا۔

    کشمیر سے لے کر پنجاب تک پاکستان اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آ رہا۔

    خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسلح درانداز کسی بڑی دہشت گردانہ کارروائی کے مقصد سے دراندازی کر رہا تھا جسے ہندوستانی فوجیوں نے ناکام بنا دیا۔ اہم بات یہ ہے کہ پاکستان سرحد پار سے دہشت گردی کی سرگرمیوں کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Gurdaspur, India
    • Share this:
      پنجاب: پاکستان کی جانب سے ہندوستان میں دراندازی کی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ کشمیر سے لے کر پنجاب تک پاکستان اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آ رہا۔ حالانکہ ہندوستانی فوج ہر بار پاکستان کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ آج صبح پاکستان کی ایسی ہی ایک ناپاک حرکت پنجاب میں منظر عام پر آئی، جسے بی ایس ایف نے بے اثر کر دیا۔ بی ایس ایف کے جوانوں نے آج صبح ہندوستان-پاکستان بین الاقوامی سرحد (India-Pakistan Border) گورداس پور بارڈر کے علاقے میں ایک پاکستانی درانداز کو مار گرایا۔
      بتایا گیا کہ آج صبح تقریباً 8.30 بجے گورداسپور سیکٹر میں بی او پی چنہ میں بی ایس ایف کے اہلکاروں نے مسلح پاکستانی درانداز کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی، جو پاکستان کی طرف سے بی ایس فینس کی طرف آرہا تھا۔ جس کے بعد بی ایس ایف کے جوانوں نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے درانداز کو مار گرایا۔
      ہتھیار بند تھا حملہ آور

      حکام نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 8:30 بجے پاکستان کی طرف سے پاکستانی درانداز کا پتہ چلا۔ جس کے بعد بی ایس ایف کے جوان الرٹ ہو گئے۔ بتایا گیا کہ حملہ آور مسلح تھا۔ جو فوجیوں کے ہاتھوں مارا گیا۔ درانداز کو پکڑنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ بی ایس ایف علاقے میں گہری چھان بین کر رہی ہے۔ یہ معلوم کرنے کی کوششیں جاری ہیں کہ کیا حملہ آور اکیلا تھا یا اس کے کچھ ساتھی بھی کہیں چھپے ہوئے ہیں۔

      خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسلح درانداز کسی بڑی دہشت گردانہ کارروائی کے مقصد سے دراندازی کر رہا تھا جسے ہندوستانی فوجیوں نے ناکام بنا دیا۔ اہم بات یہ ہے کہ پاکستان سرحد پار سے دہشت گردی کی سرگرمیوں کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔ حال ہی میں کشمیر میں بھی پاکستان کی سرپرستی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد پاکستان خوف و ہراس کا شکار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کشمیر سے پنجاب تک سرحد پر دراندازی کی ناکام کوشش کرتا رہتا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: