Exclusive: امرت پال سنگھ کا ISI کنیکشن کھنگال رہی ہیں خفیہ ایجنسیاں، جس کو بتایا جارہا ہے بھنڈرا والے 2.0
Exclusive: امرت پال سنگھ کا ISI کنیکشن کھنگال رہی ہیں خفیہ ایجنسیاں، جس کو بتایا جارہا ہے بھنڈرا والے 2.0 ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
پنجاب میں ان دنوں خالصتانی سمیت کئی دہشت گرد تنظیموں کے اراکین سرگرم نظر آرہے ہیں ۔ ساتھ ہی سیکورٹی اور خفیہ ایجنسیاں بھی لگاتار پنجاب میں ہر ہلچل پر نظر بنائے ہوئی ہیں ۔
چنڈی گڑھ : پنجاب میں ان دنوں خالصتانی سمیت کئی دہشت گرد تنظیموں کے اراکین سرگرم نظر آرہے ہیں ۔ ساتھ ہی سیکورٹی اور خفیہ ایجنسیاں بھی لگاتار پنجاب میں ہر ہلچل پر نظر بنائے ہوئی ہیں ۔ حال ہی میں کئی ممنوعہ ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔ اس درمیان اعلی سطحی خفیہ ذرائع نے سی این این ۔ نیوز18 کو بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیاں سخت گیر سکھ لیڈر امرت پال سنگھ کے ممکنہ آئی ایس آئی کنیکشن کی جانچ کررہی ہیں، جس نے خود کو خالصتان آندولن کے سربراہ جرنیل سنگھ بھنڈرا والے کے طور پر تیار کیا ہے ۔
امرت پال دس سال بعد پنجاب واپس آیا ہے اور آنجہانی اداکار اور کارکن دیپ سدھو کے ذریعہ بنائے گئے پریشر گروپ 'وارث پنجاب دے' کا سربراہ بن گیا ہے ۔ سدھو کے کنبہ نے امرت پال سنگھ کو اس عہدہ کیلئے منتخب کرنے سے انکار کیا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ امرت پال پنجاب میں گاوں گاوں گھوم رہا ہے اور آزادی و اقتدار کے خلاف بات کر رہا ہے ۔ ایجنسیوں کو لگتا ہے کہ پاکستان کی انٹر سروسیز انٹلی جنس (آئی سی آئی ) سے امرت پال سنگھ کا تعلق ہے ۔ اس نے پنجاب کو ایک مرتبہ پھر سے غیر مستحکم کرنے کی طویل مدت کی حکمت عملی کے طور پر یہ رول سنبھالا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اس کی دستار بندی ( پگڑی باندھنے کی رسم) بھی خالصتانی زندہ آباد کے نعروں کے ساتھ ہوئی ۔ اعلی خفیہ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ امرت پال دبئی سے ہندوستان آنے سے پہلے جارجیا گیا تھا ۔ حال ہی میں مرکزی وزارت داخلہ نے پنجاب سرکار سے اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے کہا تھا ۔ مارے گئے شدت پسند لیڈر بھنڈرا والے کے گاوں روڑے میں امرت پال کا لگاتار آنا جانا اور آزادی و خالصتانی کے بارے میں اس کی تقریر خفیہ ایجنسیوں کیلئے تشویش کا موضوع بن گئی ہے ۔
ذرائع نے کہا کہ آئی ایس آئی سکھ قیادت میں خلا کو بھرنے کی کوشش کررہا ہے، جس میں امرت پال سنگھ ایک سیاسی اور مذہبی لیڈر دونوں کا رول نبھا رہا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔