گینگسٹر گولڈی براڑ کے سر پر دو کروڑ کا انعام رکھنے کی اٹھی مانگ، موسے والا کے والد نے کہا: میں زمین بیچ کر دوں گا پیسہ
گینگسٹر گولڈی براڑ کے سر پر دو کروڑ کا انعام رکھنے کی اٹھی مانگ، موسے والا کے والد نے کہا: میں زمین بیچ کر دوں گا پیسہ ۔ تصویر: ANI
Sidhu Moose Wala Murder Case: آنجہانی پنجابی سنگر سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے سرکار سے اپنے بیٹے کے قتل کے ماسٹرمائنڈ گولڈی براڑ کو پکڑنے والے کو دو کروڑ روپے کا انعام دینے کی مانگ کی ہے ۔
چنڈی گڑھ : آنجہانی پنجابی سنگر سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے سرکار سے اپنے بیٹے کے قتل کے ماسٹرمائنڈ گولڈی براڑ کو پکڑنے والے کو دو کروڑ روپے کا انعام دینے کی مانگ کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو اس انعام کا اعلان کرنا چاہئے ۔ اگر سرکار انعام نہیں اعلان کرسکتی ہے تو میں اپنی زمین بیچ کر انعام کا پیسہ دینے کیلئے تیار ہوں ۔ آج جمعرات کو وہ امرتسر جمعرات صاحب میں سنگت کو خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا ایک سال میں سرکار کو دو کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کرتا تھا، آج سرکار سدھو کے قتل کے ماسٹرمائنڈ گولڈی براڑ کے سر پر انعام رکھنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔
سدھو موسے والا کے والد نے کہا کہ سرکار ایک مرتبہ قاتل کے سر پر انعام رکھنے سے انکار کردے، میں وعدہ کرتا ہوں کہ اپنی زمین فروخت کرکے انعام کا پیسہ دوں گا ۔ بلکور سنگھ نے کہا کہ آج جیلوں میں بند لارینس جیسے خطرناک گینگسٹروں پر سرکار عوام کا پیسہ خرچ کررہی ہے ۔ انہیں کہیں پیشی کیلئے لے جایا جاتا ہے تو سخت سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے، یہ سرکاری پیسے کا غلط استعمال ہے ۔
سدھو کے والد نے کہا کہ بھلے ہی سرکار میری سیکورٹی واپس لے لے ، لیکن گولڈی براڑ کے سر پر انعام رکھ کر اس کو گرفتار کرے ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں آسٹریلیا سرکار نے وہاں ہوئے ایک قتل کے معاملہ میں ملزم پر پانچ کروڑ روپے کا انعام رکھا تھا، جس کے بعد اس کو دہلی سے گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا پولیس ایسا کرسکتی ہے، تو یہاں کی سرکار ایسا کیوں نہیں کرسکتی ۔
بلکور سنگھ نے گینگسٹروں کے تئیں سرکار کے رویہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار اگر گینگسٹروں کے ساتھ سختی سے پیش نہیں آئے گی تو سلیبریٹی ایسے ہی سڑکوں پر جانوروں کی طرح مارے جاتے رہیں گے ۔ اب دیکھنے والی بات ہوگی کہ بلکور سنگھ کی اس مانگ کو سرکار مانتی ہے یا نہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔