پی این بی گھوٹالہ : نیرو مودی کا سی بی آئی جانچ میں شامل ہونے سے انکار ، کہا : میرے پاس اور بھی کام ہیں 

پنجاب نیشنل بینک ( پی این بی ) گھوٹالہ کے اہم ملزم ہیرا تاجر نیرو مودی نے سی بی آئی جانچ میں تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

Feb 28, 2018 07:19 PM IST | Updated on: Feb 28, 2018 07:19 PM IST
پی این بی گھوٹالہ : نیرو مودی کا سی بی آئی جانچ میں شامل ہونے سے انکار ، کہا : میرے پاس اور بھی کام ہیں 

نئی دہلی : پنجاب نیشنل بینک ( پی این بی ) گھوٹالہ کے اہم ملزم ہیرا تاجر نیرو مودی نے سی بی آئی جانچ میں تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ سی بی آئی نے مودی کو دو ارب ڈالر کے مبینہ گھوٹالہ میں اس کے سامنے پیش ہونے کیلئے کہا تھا ۔ افسران نے بتایا کہ مودی کو ای میل کے ذریعہ سمن جاری کیا گیا تھا ، لیکن اس نے بیرون ممالک کام کاج کا حوالہ دیتے ہوئے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔

سی بی آئی نے بدھ کو مودی کو ہدایت دی تھی کہ وہ جس ملک میں ہیں ، وہاں ہندوستانی سفارتخانہ سے رابطہ قائم کریں ، تاکہ ان کے ہندوستان کے سفر کیلئے بندو بست کیا جاسکے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سی بی آئی نے نیرو مودی کے آفیشیل ای میل پر ایک میل کے ذریعہ جانچ میں شامل ہونے کیلئے کہا تھا ، اس میل کا جواب دیتے ہوئے نیرو مودی نے جانچ میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی کاروبار کو سنبھالنا ہے ، اس لئے وہ ہندوستان نہیں آئیں گے۔

غور طلب ہے کہ پنجاب نیشنل بینک میں نیرو مودی کے 1322کروڑ کے ایک اور فرضی لین دین کا انکشاف ہوا ہے اور اس فراڈ میں بھی نیرو مودی اور میہول چوکسی شامل ہیں ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ پی این بی گھوٹالہ کی کل ویلیو 12622 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Loading...

Loading...