உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پنجاب : نوجوت سنگھ سدھو سے مل کر پرگٹ سنگھ نے کہا : بات ہوگئی ہے ، غلط فہمی دور کریں گے

    پنجاب : سدھیو سے مل کر پرگٹ سنگھ نے کہا : بات ہوگئی ہے ، غلط فہمی دور کریں گے

    پنجاب : سدھیو سے مل کر پرگٹ سنگھ نے کہا : بات ہوگئی ہے ، غلط فہمی دور کریں گے

    Navjot Singh Sidhu Resign: نوجوت سنگھ سدھو نے منگل کو پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور اپنی پارٹی کے کئی ارکان کو ساتھ لے لیا ۔ تاہم پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا اور پارٹی قیادت معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کرے گی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : نوجوت سنگھ سدھو نے منگل کو پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور اپنی پارٹی کے کئی ارکان کو ساتھ لے لیا ۔ تاہم پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا اور پارٹی قیادت معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کرے گی ۔ کانگریس نے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی قیادت سے کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملہ کو پہلے اپنی سطح پر حل کرے ۔ سدھو نے اس سال جولائی میں پارٹی کے ریاستی صدر کا عہدہ سنبھالا تھا ۔

      نوجوت سنگھ سدھو نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو بھیجے گئے اپنے استعفیٰ میں لکھا تھا کہ ایک انسان کے کردار کا زوال سمجھوتے سے شروع ہوتا ہے۔ میں پنجاب کے مستقبل اور بھلائی کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ ایسے میں، میں پنجاب کانگریس صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ میں کانگریس کے لئے کام کرتا رہوں گا‘۔

      وہیں نوجوت سنگھ سدھو سے ملاقات کے بعد پنجاب کانگریس کے ممبر اسمبلی پرگٹ سنگھ نے کہا کہ ایک یا دو معاملات ہیں ، بات ہوگئی ہے ، بسا اوقات غلط فہمیاں ہوجاتی ہیں ، ہم ان کو حل کریں گے۔ جبکہ کانگریس ایم ایل اے سکھ پال سنگھ کھیرا کا کہنا ہے کہ وہ نوجوت سنگھ سدھو سے استعفی واپس لینے کی اپیل کریں گے ۔ انہوں نے کہا  کہ ہم نوجوت سنگھ سدھو سے درخواست کریں گے کہ وہ اپنا استعفی واپس لے لیں ۔ اس کے ساتھ ہم پارٹی ہائی کمان سے امید کرتے ہیں کہ ہمیں پنجاب میں ایک اچھا لیڈر ملا ہے ، آپ ان کی شکایات کا ازالہ کریں۔

      خیال رہے کہ کانگریس ریاستی صدر کے عہدہ سے نوجوت سنگھ سدھو کے استعفی کے کچھ ہی گھنٹے بعد رضیہ سلطانہ نے ریاستی حکومت میں کابینہ کے وزیر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب چرنجیت سنگھ چنی کو بھیجے گئے ایک استعفیٰ نامہ میں رضیہ سلطانہ نے لکھا کہ میں رضیہ سلطانہ ، پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نوجوت سنگھ سدھو اور ریاست کے لاکھوں کانگریس کارکنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب میں کابینہ کے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔

      رضیہ سلطانہ کے بعد  گلزار اندر چہل نے ریاستی کانگریس کے خزانچی کے عہدہ سے استعفی دیدیا تو وہیں یوگیندر ڈھینگرا نے بھی سدھو کی حمایت میں پنجاب کانگریس کے جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ علاوہ ازیں گوتم سیٹھ نے پنجاب کانگریس کے جنرل سکریٹری کے عہدہ سے استعفی دیدیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: