تقریبا 10 ماہ کی سزا کاٹ کر جیل سے باہر نکلے نوجوت سنگھ سدھو، حامیو ںے کیا استقبال
ایک سال کی سزا کاٹ کر جیل سے باہر نکلے نوجوت سنگھ سدھو، حامیو ںے کیا استقبال (PTI Photo)
سابق کرکٹر اور کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کو روڈ ریج کیس میں تقریباً دس ماہ کی قید مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کو پنجاب کی پٹیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
چنڈی گڑھ : سابق کرکٹر اور کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کو روڈ ریج کیس میں تقریباً دس ماہ کی قید مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کو پنجاب کی پٹیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کو 3 بجے کے قریب جیل سے باہر آنا تھا، لیکن ایسا نہیں ہوسکا، جس کے بعد اب انہیں جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب سدھو کے بیٹے کرن سنگھ سدھو نے الزام لگایا تھا کہ بھیڑ اور میڈیا کی وجہ سے جیل انتظامیہ تاخیر کررہی ہے اور ہر گھنٹے بعد وقت بڑھا رہی ہے۔ چھوڑنا نہیں چاہتے تو بتا بھی دیں، لیکن یہ بھی نہیں کہہ رہے ہیں ۔
سدھو کے قریبی دوست نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سبھی کو سدھو جی کے باہر آنے کا انتظار ہے ۔ سدھو پورے پنجاب کے لیڈر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جیل سے رہائی کے بعد سدھو سب سے پہلے گھر جائیں گے اور اپنی اہلیہ سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ مذہبی مقام پر جائیں گے اور پھر ڈاکٹر سے اجازت لیں گے کہ ان کی بیوی اس کے ساتھ کہیں جا سکتی ہے یا نہیں۔ سدھو کی رہائی سے پہلے ان کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ دوپہر کے قریب پٹیالہ جیل کے باہر میڈیا سے خطاب کریں گے۔ ہفتے کے روز کانگریس کے کئی رہنما اور حامی 59 سالہ سابق کرکٹر کی رہائی پر ان کا شاندار استقبال کرنے کے لئے جیل کے باہر جمع ہوئے، اور 'نوجوت سدھو زندہ باد' کے نعرے لگائے۔ سدھو کے استقبال کے لئے جیل کے باہر کھڑے ان کے حامیوں نے ڈھول کا بھی انتظام کیا تھا ۔
وہیں ہفتہ کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سدھو کے بیٹے کرن سدھو نے کہا کہ خاندان ان کی جیل سے رہائی کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خاندان کے لئے مشکل وقت تھا، لیکن اب وہ انہیں جیل سے باہر آتے دیکھ کر خوش ہیں۔ نوجوت سدھو کے استقبال کے لئے پٹیالہ شہر میں کئی مقامات پر سدھو کے حامیوں نے پوسٹر اور ہورڈنگز لگائے تھے۔
بتا دیں کہ روڈ ریج کیس میں سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔ وہیں ان کی اہلیہ کو حال ہی میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔