پنجاب: شیوسینا لیڈر سدھیر سوری کا گولی مار کر قتل، دھرنے کے دوران ہوا تھا حملہ، شوٹر سندیپ سنگھ گرفتار
سدھیر سوری قتل کیس: دو دن پہلے ملا تھا ان پٹ، خالصتان حامی کے اسٹیکر والی شوٹر کی کار سے ملی ٹارگیٹ لسٹ
Punjab News: امرتسر میں شیوسینا کے لیڈر سدھیر سوری کو جمعہ کی دوپہر اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ گوپال مندر کے باہر کوڑے دان میں بھگوان کی مورتیاں ملنے کے خلاف دھرنے پر بیٹھے ہوئے تھے ۔
امرتسر: امرتسر میں شیوسینا کے لیڈر سدھیر سوری کو جمعہ کی دوپہر اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ گوپال مندر کے باہر کوڑے دان میں بھگوان کی مورتیاں ملنے کے خلاف دھرنے پر بیٹھے ہوئے تھے ۔ بتایا جارہا ہے کہ بھیڑ میں سے کسی نے ان پر گولی چلا دی ۔ انہیں سنگین حالت میں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا، جہاں ان کی موت ہوگئی ۔ حملہ کے بعد علاقہ میں افراتفری مچ گئی ۔ پولیس نے ناکہ بندی کرتے ہوئے شوٹر سندیپ سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے ۔
پورے علاقہ کو چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سدھیر سوری گینگسٹر کے نشانے پر تھے اور ان پر حملے کی سازش رچی جارہی تھی ۔ کچھ دنوں پہلے گرفتار کئے گئے ایک گینگسٹر نے پولیس پوچھ گچھ میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ اس کو سدھیر سوری پر حملہ کرنا تھا اور وہ اس کیلئے ریکی کرچکا تھا۔ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور پوری پلاننگ سے آئے تھے ۔ ان کے پاس ہتھیار تھا، جس کو پولیس نے ضبط کرلیا ہے ۔ سوری کے حامیوں کا صاف کہنا ہے کہ یہ قتل خالصتانیوں نے کرایا ہے اور ان کی مزید کئی لوگوں کو مارنے کی سازش ہے ۔ انہوں نے امرت پال کا نام بھی لیا ہے ۔
دراصل امرت پال کچھ دن پہلے ہی دبئی سے ہندوستان آیا تھا اور اس کو برسا خالصہ کا چیف بنایا گیا تھا ۔ امرت پال نے پنجاب کے کئی اضلاع میں پروگرام کئے تھے ۔ اب ڈی جی پی نے پریس کانفرنس کر کے لوگوں سے امن کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود دورہ کریں گے ۔ قتل کے بعد لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا اور انہوں نے احتجاج کیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔