پنجاب: انٹیلیجنس یونٹ کے ہیڈکوارٹر پر گرینیڈ حملے کے بعد ریاست میں ہائی الرٹ، پولیس کو Terrorist Attack کی سازش کا خدشہ
Grenade Attack in Mohali: پولیس کی ٹیمیں معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہیں اور شہر کے سی سی ٹی وی کیمروں کو اسکین کیا جا رہا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد، وزیر اعلی بھگونت مان نے تمام معلومات حاصل کرنے کے لیے ڈی جی پی اور افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی اور گہرائی سے تحقیقات کا حکم دیا۔
چنڈی گڑھ: پیر کی رات موہالی میں پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس یونٹ کے ہیڈکوارٹر Punjab Intelligence Unit Office کے احاطے پر گرینیڈ حملے Grenade Attack in Mohali کے بعد ریاست میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے چنڈی گڑھ-موہالی سرحد کو سیل کر دیا ہے اور تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ پنجاب پولیس نے اس دستی بم حملے کے حوالے سے دہشت گردی کی سازش کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس کی ٹیمیں معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہیں اور شہر کے سی سی ٹی وی کیمروں کو اسکین کیا جا رہا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد، وزیر اعلی بھگونت مان نے تمام معلومات حاصل کرنے کے لیے ڈی جی پی اور افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی اور گہرائی سے تحقیقات کا حکم دیا۔ اس واقعے کے بعد اپوزیشن لیڈران نے ریاست کی سلامتی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے واقعہ کی گہرائی سے جانچ اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شرومنی اکالی دل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل نے اس واقعہ کی سخت مذمت ک یاور کہا ہے کہ یہ ریاست میں سکیورٹی کی خامیوں کو اجاگر کرتا ہے۔ سابق وزیر داخلہ سکھجندر سنگھ رندھاوا نے کہا ہے کہ یہ واقعہ پنجاب کا ماحول خراب کرنے کی کوشش ہے اور اس کی گہرائی سے تحقیقات ہونی چاہیے۔ بی جے پی کے صدر اشونی شرما نے بھی ٹویٹ کرکے اس واقعہ کو پنجاب کا ماحول خراب کرنے کی سازش قرار دیا ہے اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
Punjab | A blast occurred outside the Intelligence Department building of Punjab Police in Mohali. The police have cordoned off the area around the office. pic.twitter.com/5sOPC7yJrP
اہم بات یہ ہے کہ پیر کی رات تقریباً 7:45 بجے موہالی کے سیکٹر 77 میں واقع اسٹیٹ ویجیلنس آفس کے احاطے میں گرینیڈ حملہ کیا گیا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ دفتر کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پنجاب پولیس کے ایک اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس افسر نے کہا، ’’انٹیلی جنس بلڈنگ کمپلیکس میں ایک معمولی دھماکہ ہوا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں اور ہمارے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے اور جائزہ لیا۔ حملہ اس وقت ہوا جب دفتر میں چھٹی تھی اور زیادہ تر ملازمین چلے گئے تھے۔پنجاب میں مسلسل دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پنجاب پولیس نے چند روز قبل 2 افراد کو 1.5 کلو گرام آر ڈی ایکس اور دیگر دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔