پٹھان کوٹ میں پھر نظر آیا پاکستانی ڈرون ، سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ، پولیس نے شروع کی تلاشی مہم

ڈرون پاکستان کی جانب سے آتا ہوا نظر آیا تھا ، جس کے بعد سے پولیس نے علاقہ میں چھان بین شروع کردی ہے ۔

Oct 11, 2019 12:57 PM IST | Updated on: Oct 11, 2019 01:19 PM IST
پٹھان کوٹ میں پھر نظر آیا پاکستانی ڈرون ، سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ، پولیس نے شروع کی تلاشی مہم

علامتی تصویر

پنجاب کے فیروز پور میں ڈرون نظر آنے کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں محتاط ہوگئی ہیں ۔ ڈرون پاکستان کی جانب سے آتا ہوا نظر آیا تھا ، جس کے بعد سے پولیس نے علاقہ میں چھان بین شروع کردی ہے ۔ ساتھ ہی پولیس نے پٹھان کوٹ میں بھی سرچ آپریشن شروع کیا ہے ۔

بتادیں کہ گزشتہ دنوں پنجاب پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ترن تارن میں ہائی لفٹنگ ڈرون کے ذریعہ پاکستان کی جانب سے اے کے 47 ، گولیاں ، سیٹیلائٹ فون ، گرینیڈ اور نقلی کرنسی ہندوستانی سرحد میں گرائی گئی تھی ۔ ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ یہ ہتھیار اور دیگر سامان پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے ڈرون کے ذریعہ بھیجے تھے ۔ ان کا مقصد پنجاب میں 26 / 11 جیسے حملے کو انجام دینا تھا ۔ ذرائع کے مطابق ان ڈرون میں جی پی ایس بھی لگے تھے ۔ اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ہتھیار اور گولہ بارود بھیجنے کیلئے ڈرون کا استعمال کیا گیا ۔

Loading...

اس سے پہلے ستمبر کے آخر میں پنجاب حکومت نے بتایا تھا کہ اس نے دو پاکستانی ڈرون برآمد کئے ہیں ، جن کا استعمال سرحد پار سے ہتھیاروں کو یہاں پہنچانے کیلئے کیا گیا تھا ۔ ایک سرکاری ترجمان نے بتایا تھا کہ ایک ڈرون گزشتہ ماہ برآمد کیا گیا تھا جبکہ دوسرا ترن تارن کے جھابل قصبہ سے جلی ہوئی حالت میں برآمد ہوا ۔

 

Loading...