உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Punjab political crisis: ہریش راوت نے کہا- کسان مخالف بی جے پی کے مددگار نہ بنیں کیپٹن امریندر سنگھ

    ہریش راوت نے کہا- کسان مخالف بی جے پی کے مددگار نہ بنیں کیپٹن امریندر سنگھ

    ہریش راوت نے کہا- کسان مخالف بی جے پی کے مددگار نہ بنیں کیپٹن امریندر سنگھ

    Punjab political crisis: پنجاب کانگریس (Punjab Congress) کے انچارج ہریش راوت (Harish Rawat) نے کہا کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے، جس سے اس بات کا پتہ چلے کہ کیپٹن امریندر سنگھ (Captain Amarinder Singh) کو کانگریس (Congress) کے ذریعہ بے عزت کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      چنڈی گڑھ: پنجاب کانگریس (Punjab Congress) کے ریاستی انچارج ہریش راوت (Harish Rawat) نے ریاست میں جاری سیاسی بحران کے درمیان اب پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ (Captain Amarinder Singh) کو سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے، جس سے اس بات کا پتہ چلے کہ کیپٹن امریندر سنگھ (Captain Amarinder Singh) کو کانگریس (Congress) کے ذریعہ بے عزت کیا گیا ہے۔ انہون نے کہا، 3-2 دنوں سے امریندر سنگھ کے جو بیان آئے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ کسی طرح کے دباو میں ہیں۔

      آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے پنجاب کانگریس انچارج ہریش راوت نے کہا، مرکز کے اقتدار پر قابض بی جے پی، جس کو پنجاب کے کسان، پنجاب کے لوگ پنجاب مخالف مانتے ہیں، وہ ریاست میں امریندر سنگھ کو مکھوٹے کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ میں پھر سے کہنا چاہتا ہوں کہ ابھی تک کیپٹن امریندر سنگھ نے جو باتیں کہی ہیں، ان پر پھر سے غور کریں اور بی جے پی جیسی کسان مخالف، پنجاب مخالف پارٹی کو راست اور براہ راست مدد نہ پہنچائیں۔



      ہریش راوت نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی نے اب تک جو کچھ بھی کیا ہے، وہ کیپٹن امریندر سنگھ کے احترام اور عزت کا خیال رکھتے ہوئے اور ان کی حفاظت کے لئے کیا ہے۔ پنجاب میں پارٹی کے امکانات کو بڑھانے سے متعلق (اسمبلی انتخابات 2022) سے متعلق دھیان رکھتے ہوئے ایسا کیا ہے۔

      واضح رہے کہ کانگریس سے ناراض چل رہے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ جلد ہی اپنی نئی پارٹی کا اعلان کرسکتے ہیں۔ خبر ہے کہ 15 دنوں کے اندر کیپٹن امریند رسنگھ کوئی بڑا فیصلہ لے سکتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ان کا مقصد تین نئے زرعی قوانین کو منسوخ کرانا ہوگا۔ خبر ہے کہ کئی کانگریسی لیڈر سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کے رابطے میں ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے راجدھانی دہلی پہنچ کر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے ملاقات کی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: