پنجاب کے سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کا انتقال، موہالی کے فورٹس اسپتال میں لی آخری سانس
پنجاب کے سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کا انتقال، موہالی کے فورٹس اسپتال میں لی آخری سانس ۔ (PTI)
Punjab News: پنجاب کے سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کا منگل کو 95 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے ۔ وہ موہالی کے فورٹس اسپتال میں داخل تھے اور طویل عرصہ سے بیمار تھے ۔
چنڈی گڑھ : پنجاب کے سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کا منگل کو 95 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے ۔ وہ موہالی کے فورٹس اسپتال میں داخل تھے اور طویل عرصہ سے بیمار تھے ۔ پرکاش سنگھ بادل ریکارڈ پانچ مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلی رہے ۔
شیرومنی اکالی دل کے سینئر لیڈر کو سانس لینے میں پریشانی ہونے کی شکایت کے بعد ایک ہفتے پہلے موہالی کے فورٹس اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ انہیں پیر کو بھی آئی سی یو میں رکھا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز ان کی صحت پر گہری نظر رکھ رہے تھے ۔
پنجاب کے پانچ مرتبہ وزیراعلی رہ چکے بادل کو گیسٹرائٹس اور سانس لینے میں پریشانی ہونے کی وجہ سے پچھلے سال جون میں بھی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ کورونا کے بعد صحت جانچ کیلئے فروری 2022 میں انہیں موہالی کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا تھا ۔
بادل پچھلے سال جنوری میں کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے اور انہیں لدھیانہ کے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔