اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سدھو موسے والا قتل کیس: سنگر ببو مان اور منکیرت اولکھ سے ایس آئی ٹی نے کی پوچھ گچھ، ایک میوزک ڈائریکٹر بھی طلب

    سدھو موسے والا قتل کیس: سنگر ببو مان اور منکیرت اولکھ سے ایس آئی ٹی نے کی پوچھ گچھ، ایک میوزک ڈائریکٹر بھی طلب ۔ فائل فوٹو ۔

    سدھو موسے والا قتل کیس: سنگر ببو مان اور منکیرت اولکھ سے ایس آئی ٹی نے کی پوچھ گچھ، ایک میوزک ڈائریکٹر بھی طلب ۔ فائل فوٹو ۔

    Sidhu Moosewala Murder Case: سدھو موسے والا قتل کیس معاملہ میں بدھ کو پنجابی سنگر ببو مان اور منکیرت اولکھ سے ایس آئی ٹی نے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ۔ دونوں سنگروں کو مانسا پولیس نے سی آئی اے آفس بلایا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Punjab | Amritsar
    • Share this:
      پنجاب : سدھو موسے والا قتل کیس معاملہ میں بدھ کو پنجابی سنگر ببو مان اور منکیرت اولکھ سے ایس آئی ٹی نے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ۔ دونوں سنگروں کو مانسا پولیس نے سی آئی اے آفس بلایا تھا۔ پولیس نے میوزک ڈائریکٹر نشان سنگھ کو بھی پوچھ گچھ کیلئے بلایا تھا۔ ذرائع کے مطابق ان تینوں کے سدھو موسے والا سے اختلافات تھے ۔ مانسا ایس ایس پی ڈاکٹر نانک سنگھ نے بتایا کہ پنجابی سنگر ببو مان اور منکیرت اولکھ سے مانسا کے سی آئی اے آفس میں ایس آئی ٹی نے پوچھ گچھ کی ہے ۔

      وہیں سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ لگاتار یہی الزام لگا رہے ہیں کہ ان کے بیٹے کے قتل کیلئے کچھ سنگر اور میوزک انڈسٹری کے لوگ ذمہ دار ہیں ۔ انہوں نے پولیس کے سامنے ان کے نام اجاگر کرنے کی بات کہی تھی ۔ اس کے بعد وہ حال ہی میں ڈی جی پی پنجاب گورو یادو سے بھی ملے تھے ۔ اس کے بعد پنجاب پولیس نے تینوں کو یہ سمن بھیجا ۔

      یہ بھی پڑھئے: ان 5 وجوہات نے اے اے پی کی طرف موڑ دیا مینڈیٹ، عوام کو کیجریوال سے اس لئے پیدا ہوئی امید


      یہ بھی پڑھئے: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈکابڑافیصلہ، بابری مسجدانہدام کیس سےمتعلق سپریم کورٹ کاکرےگی رخ


      سوشل میڈیا پر موسے والا کے قتل کیلئے سنگر منکیرت اولکھ کو قصوروار ٹھہرایا گیا تھا ۔ حالانکہ انہوں نے موسے والا کے قتل میں اپنے ملوث ہونے سے انکار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر وضاحت بھی جاری کیا تھا ۔ تو وہیں پنجابی سنگر ببو مان کو بھی پچھلے دنوں دھمکی ملی تھی، جس کے بعد پنجاب پولیس نے ان کے گھر کے باہر پولیس کا پہرہ بڑھا دیا تھا ۔ جس طرح سے لگاتار پنجابی سنگروں کو گینگسٹروں کی جانب سے دھمکی دی جارہی ہے، اس کی وجہ سے بھی سنگروں سے اب پنجاب پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے ۔

      وہیں سنگر سدھو موسے والا قتل کیس کا ماسٹر مائنڈ گینگسٹر گولڈی براڑ کو مانا جاتا ہے ۔ اس نے امریکہ میں اپنی گرفتاری سے صاف انکار کردیا ہے ۔ گینگسٹر نے ایک مبینہ انٹرویو میں کہا تھا کہ اس کو نہ تو پکڑا گیا اور نہ ہی وہ امریکہ میں تھا ۔ بتادیں کہ کچھ دنوں پہلے کئی خفیہ ایجنسیوں اور پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے دعوی کیا تھا کہ گولڈی براڑ کو کیلی فورنیا سے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ وزیر اعلی مان نے دو دسمبر کو گجرات کے احمد آباد میں کہا تھا کہ براڑ بہت جلد پنجاب پولیس کی حراست میں ہوگا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: