استعفی دیتے ہی سدھو کو اس پارٹی نے دیا بڑا آفر ، کہا : 2022 میں وزیر اعلی کا چہرہ بنا کر لڑیں گے الیکشن

سمرجیت سنگھ بینس نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سدھو صاحب آپ پارٹی میں آجائیں ، 2022 میں آپ کو وزیر اعلی کا چہرہ بناکر الیکشن لڑیں گے اور ریاست کے لوگوں کی امیدوں پر کھرا اتریں گے ۔

Jul 15, 2019 11:47 PM IST | Updated on: Jul 15, 2019 11:47 PM IST
استعفی دیتے ہی سدھو کو اس پارٹی نے دیا بڑا آفر ، کہا : 2022 میں وزیر اعلی کا چہرہ بنا کر لڑیں گے الیکشن

استعفی دیتے ہی سدھو کو اس پارٹی نے دیا بڑا آفر ، کہا : 2022 میں وزیر اعلی کا چہرہ بنا کر لڑیں گے الیکشن

پنجاب حکومت میں کابینی وزیر رہے نوجوت سنگھ سدھو نے اپنا استفی پنجاب کے وزیر اعلی کو بھیج دیا ہے ۔ سدھو کے استعفی پر لوک انصاف پارٹی کے سربراہ سمرجیت سنگھ بینس نے کہا کہ کانگریس میں ایماندار لوگوں کا دم گھٹتا ہے ۔ کانگریس میں ایماندار لوگوں کی قدر نہیں کی جاتی ہے ۔ سمرجیت نے کپور تھلہ دورہ کے دوان نوجوت سنگھ سدھو کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی ۔

سمرجیت سنگھ بینس نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سدھو صاحب آپ پارٹی میں آجائیں ، 2022 میں آپ کو وزیر اعلی کا چہرہ بناکر الیکشن لڑیں گے اور ریاست کے لوگوں کی امیدوں پر کھرا اتریں گے ۔ ساتھ ہی ساتھ سمرجیت سنگھ نے سدھو کے استعفی پر جاری سیاست کو بکواس قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سدھو نے اپنا استعفی پنجاب کے وزیر اعلی کو بھیج دیا ہے ۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ اس سے صاف ہے کہ کانگریس میں ایماندار لوگوں کا دم گھٹتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سدھو کا استعفی ابھی ادھورا مانتا ہوں ، کیونکہ انہیں تو کانگریس سے بھی استعفی دیدینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا کلچر دیکھئے ، ایک طرف سرکار نے ریت چوری کرنے والے سابق وزیر رانا گرجیت سنگھ کا کافی مشکل سے استعفی لیا ، وہیں چوروں کو پکڑنے والے ایماندار سدھو کو استعفی دینا پڑگیا ۔

سمرجیت نے کرتار پور کاریڈور پر بھی کانگریس ، اکالی دل اور بی جے پی کو سیاست نہ کرنے کی نصیحت کی ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پنجاب میں مل کر بے ادبی کروائی اور جو ان کے گنہگاروں کو پکڑ نہیں رہے ، وہ اس طرح کے پروگراموں کے لائق نہیں ہیں ۔

Loading...