உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پنجابی اداکار Deep Sidhu کی سڑک حادثہ میں موت، لال قلعہ تشدد معاملہ میں تھے ملزم

    پنجابی اداکار Deep Sidhu کی سڑک حادثہ میں موت، لال قلعہ تشدد معاملہ میں تھے ملزم ۔ فائل فوٹو ۔

    پنجابی اداکار Deep Sidhu کی سڑک حادثہ میں موت، لال قلعہ تشدد معاملہ میں تھے ملزم ۔ فائل فوٹو ۔

    پنجاب کے مشہور اداکارہ دیپ سدھو کی منگل کو ایک سڑک حادثہ میں موگئی ۔ یہ حادثہ کنڈلی مانیسر یعنی کے ایم پی ایل ہائی وے کے پاس پیش آیا ۔ دیپ سدھو اپنے ساتھیوں کے ساتھ دہلی سے پنجاب لوٹ رہے تھے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پنجاب کے مشہور اداکارہ دیپ سدھو (Deep Sidhu) کی منگل کو ایک سڑک حادثہ میں موگئی ۔ یہ حادثہ کنڈلی مانیسر یعنی کے ایم پی ایل ہائی وے کے پاس پیش آیا ۔ دیپ سدھو اپنے ساتھیوں کے ساتھ دہلی سے پنجاب لوٹ رہے تھے ۔ دیپ مرکزی سرکار کے زرعی قوانین کے خلاف ہوئے کسان آندولن کے دوران سرخیوں میں آئے تھے ۔ گزشتہ سال 26 جنوری کو لال قلعہ میں ہوئے تشدد کو لے کر بھی انہیں ملزم بنایا گیا تھا ۔ اس کیس میں دیپ سدھو کی گرفتاری بھی ہوئی تھی ۔

      ٹریبیون کی ایک رپورٹ کے مطابق حادثہ سنگھو بارڈر کے قریب رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پیش آیا، جو زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کا مرکز بھی تھا ۔ اطلاعات کے مطابق گلوکار نے اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔

      رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ سدھو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سونی پت سول اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے کہا کہ ’’سدھو دہلی سے پنجاب کے بھٹنڈہ جا رہے تھے ، اسی دوران ان کی کار نے ایک ٹریلر ٹرک کو ٹکر ماردی ۔

      خیال رہے کہ پچھلے سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران لال قلعہ احاطے میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی ایف آئی آر کے سلسلے میں دہلی پولیس نے 9 فروری کو دیپ سدھو گرفتار کیا تھا ۔

      17 اپریل کو سماعت کے دوران خصوصی جج نیلوفر عابدہ پروین نے 30 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے اور اتنی ہی رقم کی دو ضمانتوں پر ملزم کی ضمانت منظور کی تھی۔ ضمانت ملنے کے فوراً بعد ہی اسی دن انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا ۔ تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: