உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پنجابی گلوکار اورکانگریس لیڈر سدھو کا گولی مار کر قتل، ایک دن پہلے ہٹائی گئی تھی سیکورٹی

    Firing on punjabi singer, subhdeep sidhu musewala: سال 2022 کے پنجاب اسمبلی انتخابات میں سدھو موسے والا نے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ انہیں عام آدمی پارٹی کے ڈاکٹر وجے سنگلا نے شکست دی تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پنجاب سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں کانگریس لیڈر اور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا Subhdeep Sidhu Musewala) کا اتوار کے روز گولی مار کر قتل (Musewala Murder) کردیا گیا ہے۔ گلوکار موسے والا پر مانسا کے جواہر گاوں کے پاس کچھ لوگوں نے فائرنگ کی تھی۔ حادثہ کے بعد موسے والا کو شدید زخمی حالت میں مانسا کے اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا تھا، لیکن علاج کے دودران انہوں نے دم توڑ دیا۔

      اس حادثہ میں دو دیگر لوگ بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے، جبکہ ایک دن پہلے ہی پنجاب پولیس نے موسے والا سمیت 424 لوگوں کی سیکورٹی واپس لے لی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ موسے والا کو گزشتہ کئی دنوں سے گینگسٹروں سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ اس کے باوجود ان کی سیکورٹی کو ہٹا لیا گیا تھا۔

      کانگریس کے ٹکٹ پر لڑا تھا الیکشن

      شبھ دیپ سنگھ سدھو اپنے مداحوں کے درمیان سدھو موسے والا کے نام سے مقبول تھے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا، جب موسے والا اور ان کے دو دوست پنجاب میں اپنے گاوں منسا جا رہے تھے۔ سال 2022 کے پنجاب اسمبلی انتخابات میں سدھو موسے والا نے کانگریس کے ٹکٹ پر منسا سے الیکشن لڑا تھا۔ انہیں عام آدمی پارٹی کے ڈاکٹر وجے سنگلا نے ہرایا تھا۔

      کون تھے شبھ دیپ سنگھ سدھو

      آپ کو بتادیں کہ شبھ دیپ سنگھ سدھو جنہیں لوگ پیار سے موسے والا کہتے تھے کی پیدائش 17 جون 1993 کو ہوئی تھی۔ وہ موسا والا گاوں کے رہنے والے تھے۔ شبھ دیپ کو لوگ ان کی گلوکاری کی وجہ سے بھی جانتے تھے۔ ان کی لاکھوں میں فین فالوئنگ تھی۔ انہیں گینگسٹر ریپ سے ایک الگ پہچان ملی تھی۔ موسے والا نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی تھی اور ان کی ماں گاوں کی سرپنچ تھیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: