بہار کے کئی اضلاع میں سیلاب کا قہر ، وزیر اعلی نتیش کمار نے متاثرہ علاقوں کا کیا فضائی معائنہ

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے پیر کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا ۔ اس کے بعد پورنیا پہنچے نتیش کمار نے چونا پور ائیر پورٹ پر ہی افسران کے ساتھ میٹنگ کی ۔

Jul 15, 2019 11:34 PM IST | Updated on: Jul 15, 2019 11:35 PM IST
بہار کے کئی اضلاع میں سیلاب کا قہر ، وزیر اعلی نتیش کمار نے متاثرہ علاقوں کا کیا فضائی معائنہ

بہار کے کئی اضلاع میں سیلاب کا قہر ، وزیر اعلی نتیش کمار نے متاثرہ علاقوں کا کیا فضائی معائنہ

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے پیر کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا ۔ اس کے بعد پورنیا پہنچے نتیش کمار نے چونا پور ائیر پورٹ پر ہی افسران کے ساتھ میٹنگ کی ۔ وزیر اعلی نے امدادی کاموں کو لے کر افسران کو کئی ہدایات بھی جاری کئے ۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلی نے سبھی افسران سے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں ۔ کہیں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے ۔

اس دوران وزیر اعلی نے چاروں اضلاع میں سیلاب کو لے کر کئے جا رہے کاموں کا جائزہ بھی لیا ۔ میٹنگ میں پورنیا کی کمشنر ڈاکٹر سفینہ اے این ، ڈی آئی جی راجیش ترپاٹھی ، ڈی ایم پردیپ کمار جھا ، ایس پی وشال شرما کے علاوہ کٹیہار ، کشن گنج اور ارریہ کے ڈی ایم بھی موجود تھے ۔

Loading...

وزیر اعلی کے پہنچنے کی وجہ سے چوناپور ائیر پورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ میڈیا کو بھی اندر نہیں جانے دیا گیا ۔ غور طلب ہے کہ وزیر اعلی کی اس میٹنگ میں کوئی عوامی نمائندہ شامل نہیں کیا گیا تھا ۔

ادھر بہار کی سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی نے نتیش کمار کی حکومت پر بڑا حملہ بولا ہے ۔ پیر کو قانون ساز کونسل میں احتجاج کے دوران رابڑی دیوی نے حکومت کو نشانے پر لیا اور کہا کہ بہار میں باندھ ٹوٹنے سے کئی لوگ بہہ گئے ہیں ، لیکن نتیش کمار صرف فضائی معائنہ ہی کررہے ہیں ۔ رابڑی دیوی نے نتیش کمار کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کو سیلاب کی صورتحال سڑک راستوں سے جا کر دیکھنی چاہئے ۔

Loading...