உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی نے 2024 لوک سبھا الیکشن کے لئےانتخابی تشہیرکا آغاز کیا، امت شاہ نے سنائی نتیش کمار کے’دھوکے کی کہانی‘

    امت شاہ نے سنائی نتیش کمار کے ’دھوکے کی کہانی‘

    امت شاہ نے سنائی نتیش کمار کے ’دھوکے کی کہانی‘

    Amit Shah in Bihar: بہار کے پورنیہ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے ’جن بھاونا ریلی‘ کو خطاب کرتے ہوئے آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اور بہا کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار دونوں پر خوب حملے کئے، مگر ان کے نشانے پر سب سے زیادہ وقت تک نتیش کمار ہی رہے۔ اس ضمن میں امت شاہ نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سیاسی شبیہ پر بھی سوال اٹھائے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Purnia, India
    • Share this:
      پورنیہ: مرکزی وزیر داخلہ امت شہار بہار کے دورے پر ہیں۔ سیمانچل علاقے کے پورنیا میں ‘جن بھاونا ریلی‘ کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے ایک طرح سے لوک سبھا الیکشن 2024 کی انتخابی تشہیر کا آغاز کردیا ہے۔ اس عوامی جلسے میں انہوں نے راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو پر زبردست حملہ بولا، لیکن ان کے نشانے پر سب سے زیادہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار رہے۔ امت شاہ نے لالو پرساد یادو کو آگاہ کیا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے وہ ہوشیار رہیں۔ کیونکہ وہ کبھی بھی انہیں دھوکہ دے سکتے ہیں۔ اس دوران امت شاہ نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سیاسی شبیہ سے متعلق بھی سوال اٹھائے اور ان کے ‘دھوکے کی کہانی‘ بھی سنا ڈالی۔

      ’دھوکہ دینے کے لئے جانے جاتے ہیں نتیش کمار‘

      مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، نتیش کمار نے جارج فرنانڈیز کو بھی دھوکہ دیا۔ ان کی طبیعت خراب ہوئی تو اس کے بعد انہیں ہٹانے میں ذرا بھی دیر نہیں لگائی۔ پھر لالو یادو کے ساتھ پہلی بار دھوکہ کیا اور بی جے پی کے ساتھ آگئے۔ اس درمیان رام والاس پاسوان سے بھی دھوکہ دیا۔ شرد یادو کو بھی دھوکہ دیا۔ پھر بی جے پی کو دھوکہ دیا اور لالو جی کے ساتھ چلے گئے۔ اس کے بعد لالو پرساد کو پھر سے دھوکہ دیا اور بی جے پی کے ساتھ آگئے۔ پھر اس کے بعد وزیر اعظم بننے کی خواہش لے کر بی جے پی کو دھوکہ دے کر لالو پرساد یادو کے ساتھ چلے گئے ہیں۔

      مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نتیش کمار اور لالو پرساد یادو پر تنقید کی ہے۔
      مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نتیش کمار اور لالو پرساد یادو پر تنقید کی ہے۔


      ’بہار کے مینڈیٹ کے ساتھ دھوکہ کیا‘

      امت شاہ نے کہا کہ بہار میں مفاد اور اقتدار کی سیاست حاوی ہے۔ وزیر اعظم بننے کے لئے نتیش کمار نے بی جے پی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اور آر جے ڈی-کانگریس کی گود میں جاکر بیٹھ گئے۔ نتیش کمار دھوکہ دینے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ پہلو لالو پرساد یادو، جارج فرنانڈیز، رام ولاس پاسوان سب کو دھوکہ دیا اور اب بہار کے مینڈیٹ کے ساتھ دھوکہ کر دیا۔

      امت شاہ نے کہا کہ بہار کی عوام نے نریندر مودی کے نام پر مینڈیٹ دیا تھا۔ کم سیٹیں جیتنے کے بعد بھی بی جے پی نے بڑپن دکھاکر نتیش کمار کو وزیر اعلیٰ بنایا، مگر بیچ میں ہی بی جے پی کو دھوکہ دے دیا۔ امت شاہ نے کہا کہ سال 2014 میں نتیش کمار نہ گھر کے رہے تھے اور نہ گھاٹ کے رہے تھے۔ اس بار بھی بہار کی عوام ان کا صفایا کرنے والی ہے۔ سال 2025 میں بہار میں بی جے پی کی حکومت بنے گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: