پورنیہ: معاشقہ میں پھنساکر شادی کرنے اور اس کے چند ماہ بعد ہی لڑکی کا قتل کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ قتل کا معاملہ کٹیہار ضلع کے تیلتا تھانہ کے بالو گنج تھانہ علاقے کا ہے، جبکہ نابالغ لڑکی کا مائیکہ پورنیہ کے بیاسی تھانہ ہاتھی بندھا گاوں میں ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق، مائیکے والوں نے قتل کی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
الزام کے مطابق، چمن نوری کو ان کے عاشق اقبال نے پہلے اپنے معاشقہ کے جال میں پھنسایا پھر دو ماہ میں ہی سسرال والوں نے مل کر معشوقہ کا قتل کرکے لاش کو پھانسی کے پھندے سے لٹکا دیا۔ حادثہ کٹیہار ضلع کے تیلتا تھانہ کے بالو گنج کی ہے۔ جمعہ کے روز جیسے ہی چمن کی لاش ان کے گاوں ہاتھی بندھا پہنچا تو اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔
مہلوک چمک نوری کے بھائی افسر عالم اور ماں عارفہ خاتون نے کہا کہ دو ماہ پہلے کمہروا کا باشندہ اقبال، ان کی بہن چمن نوری کو معاشقہ کے جال میں پھنسا کر بھگا لے گیا تھا۔ رات میں ان لوگوں کو اطلاع ملی کہ بالو گنج میں اپنی خالہ کے گھر میں چمن کا قتل کرکے اسے پھانسی کے پھندے سے لٹکا دیا ہے۔
مہلوک کے بھائی نے مزید بتایا کہ جب وہ لوگ وہاں پہنچے تو دیکھا کہ چمن کی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکا ہوا تھا اور گھٹنا مڑا ہوا زمین سے سٹا تھا۔ جیسے ہی وہ لوگ پہنچے کہ اقبال اور اس کے اہل خانہ وہاں سے بھاگنے لگے۔ اس کی اطلاع اس نے تیلتا پولیس کو دی۔ اس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ کر جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد اسے بائسی کے ہاتھی بندھا لایا گیا۔
اہل خانہ نے بتایا کہ لڑکا اقبال پہلے سے شادی شدہ ہے۔ اس کی پہلی بیوی ببلی خاتون ہے۔ وہ بجلی وائرنگ کا کام کرتا تھا۔ وائرنگ کے دوران ہی لڑکی کے گاوں میں آتا تھا۔ اسی دوران لڑکی سے اس کا رابطہ ہوا۔ دھیرے دھیرے اسے اپنے معاشقہ کے جال میں پھنسا کر دو ماہ پہلے چمن نوری کو اغوا کرلیا۔ اسے پہلے دہلی لے گیا، پھر دہلی سے واپس آکر اپنے خالہ انوری خاتون کے گھر پر رکا۔ جہاں بدھ کی شام اس کا قتل کردیا گیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔