உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Quad Summit :جاپان دورے میں40گھنٹے میں23 پروگراموں میں حصہ لیں گے پی ایم مودی، کواڈ کی میٹنگ میں حصہ لینے جارہے ہیں ٹوکیو، جانیے پورا شیڈیول

    پی ایم مودی کا جاپان دورہ ہوگا بے حد خاص۔

    پی ایم مودی کا جاپان دورہ ہوگا بے حد خاص۔

    Quad Summit : کواڈ سمٹ کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ ملاقات سرکردہ رہنماؤں کو ہند-بحرالکاہل خطے کی ترقی اور باہمی دلچسپی کے عصری عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی:Quad Summit: وزیر اعظم نریندر مودی کا غیر ملکی دوروں کے دوران کم وقت میں زیادہ سے زیادہ میٹنگیں کرنے کا رواج جاپان میں بھی جاری رہے گا۔ وزیراعظم مجموعی طور پر 40 گھنٹے جاپان میں رہیں گے جس دوران ان کی 23 میٹنگیں شیڈول ہیں۔ پی ایم مودی کواڈ میٹنگ میں شرکت کے لیے 24 مئی کو جاپان جا رہے ہیں، جہاں وہ امریکہ، جاپان، آسٹریلیا کے سربراہان مملکت سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

      سرکاری ذرائع کے مطابق وقت کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم کے دورے کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ ٹوکیو میں صرف ایک رات گزاریں گے جب کہ روانگی اور آمد کے دوران دو راتیں جہاز میں گزاریں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      پٹرول ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کٹوتی پر PM مودی نے کہا: ہمارے لئے عوام ہمیشہ پہلے

      امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ ہوگی دوطرفہ بات چیت
      پچھلے آٹھ سالوں میں وزیر اعظم مودی نے اپنے ہر دورے کو اس طرح سے تیار کیا ہے کہ آنے جانے میں لگنے والا وقت جہاز میں ہی گزر جاتا ہے۔ وزیر اعظم کی مصروفیات میں امریکی صدر جو بائیڈن، جاپان کے وزیر اعظم Fumio Kissida اور آسٹریلوی وزیر اعظم کے ساتھ Quad کی ​​ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ ان سربراہان مملکت کے ساتھ انفرادی دو طرفہ بات چیت بھی شامل ہے۔

      اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی تین درجن جاپانی کمپنیوں کے سی ای او کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس کے ساتھ جاپان میں غیر مقیم ہندوستانیوں کے ساتھ ان کی بات چیت کا پروگرام بھی رکھا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Delhi News: تلنگانہ کے وزیراعلی نے کیا دہلی کے سرکاری اسکول اور  محلہ کلینیک کا دورہ

      عالمی مدعوں پر چاروں ممالک کے اعلیٰ قائدین کریں گے خصوصی بات چیت
      کواڈ سمٹ کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ ملاقات سرکردہ رہنماؤں کو ہند-بحرالکاہل خطے کی ترقی اور باہمی دلچسپی کے عصری عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی چاروں ممالک کے اعلیٰ رہنما کواڈ انیشیٹو اور ورکنگ گروپس کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ نیز تعاون کے نئے شعبوں کی نشاندہی کریں گے اور مستقبل کے تعاون کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی اور وژن فراہم کریں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: