ماہ رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے۔ بنگلورو کے قریب علی پور میں جشن قرآن شناسی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔ بنگلورو کے قریب واقع علی پور ریاست کرناٹک میں شیعہ مسلمانوں کا مرکز ہے۔ ماہ رمضان کے دوران یہاں کا ماحول مزید نورانی، ایمانی اور روحانی دکھائی دیتاہے۔ رمضان کا سب سے بڑا تحفہ قرآن مجید ہے۔
علی پور میں ادارہ معصوم قم کے تحت جشن قرآن شناسی کا پروگرام منعقد ہوا۔ تقریب میں چھوٹے بچوں نے اپنی دلکش آواز میں قرآن مجید پڑھ کر سُنایا۔اس تقریب میں علمائ کرام نے قرآن کی اہمیت اور فضیلت پرروشنی ڈالی۔ علمائ نے کہاکہ ہرشخص قرآن کو معنی اور تجوید کے ساتھ پڑھے۔قران شریف کا پیغام نہ صرف مسلمانوں کیلئےبلکہ پوری انسانیت کیلئے ہے۔ ادارہ معصوم قم میں280طلبائ دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ جشن قرآن شناسی کے موقع پریہ پیغام دیا گیاکہ بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ د ینی تعلیم سے بھی آراستہ کریں۔ تاکہ نوجوانوں کی دین اور دنیا دونوں سنور سکیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔