ہوم » نیوز » وطن نامہ

ایلیٹ کلب میں شامل ہوئے آر اشون

آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے آف اسپنر روی چندرن اشون کیریئر میں ایک اور مقام حاصل کرتے ہوئے سابق کپتان کپل دیو کے ریکارڈ کی برابری کے ساتھ ایلیٹ کلب میں شامل ہو گئے ہیں

  • UNI
  • Last Updated: Aug 11, 2016 11:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایلیٹ کلب میں شامل ہوئے آر اشون
آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے آف اسپنر روی چندرن اشون کیریئر میں ایک اور مقام حاصل کرتے ہوئے سابق کپتان کپل دیو کے ریکارڈ کی برابری کے ساتھ ایلیٹ کلب میں شامل ہو گئے ہیں

گراس آئلیٹ : ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے آف اسپنر روی چندرن اشون کیریئر میں ایک اور مقام حاصل کرتے ہوئے سابق کپتان کپل دیو کے ریکارڈ کی برابری کے ساتھ ایلیٹ کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔ ہندوستان کی طرف سے سیریز میں بولنگ اور بیٹنگ دونوں ہی شعبوں میں سرفہرست چل رہے اشون نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 118 رنز کی اپنی سنچری اننگز کھیل کر کپل دیو کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔وہ ایک سیریز میں دو سنچریاں بنانے کے ساتھ ہی دو بار پانچ وکٹ لینے کا کارنامہ کرنے والے تیسرے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔کپل اور اشون کے علاوہ بھونیشور کمار بھی یہ کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔

بھونیشور نے انٹيگا میں ہوئے پہلے ٹیسٹ میں بھی سنچری لگائی تھی ۔ہندستان کو پہلا عالمی کپ دلانے والے کپل دیو اپنے کیریئر میں دو بار یہ کارنامہ کر چکے ہیں۔وہیں بھونیشور کمار نے انگلینڈ کے خلاف سال 2014 میں ہوئی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اس مقام کو حاصل کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی دائیں ہاتھ کے بلے باز اشون کی ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ کل چوتھی ٹیسٹ سنچری ہے اور وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے زیادہ سنچری بنانے کے معاملے میں بھی چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔اس فہرست میں عظیم بلے باز سنیل گواسکر (13) پہلے، دلیپ وینگسرکر (چھ) دوسرے اور راہل دراوڑ (پانچ) تیسرے مقام پر ہیں۔

اشون اور وکٹ کیپر بلے باز ردھمان ساہا (104) کی شاندار سنچری اننگز اور ان کے درمیان چھٹے وکٹ کے لئے 213 رن کی ساجھےداری کی بدولت ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 353 رنز کا مضبوط اسکور بنا لیا۔ہندستان کی طرف سے یہ پہلی بار ہے کہ چھٹے اور ساتویں نمبر کے کھلاڑیوں نے ایک ہی اننگز میں سنچری لگائی ہے۔ دونوں بلے بازوں نے چھٹے وکٹ کے لئے 213 رن جوڑکرویسٹ انڈیز کے خلاف کسی بھی ہندستانی جوڑی کی طرف سے سب سے زیادہ رنز کی شراکت ہے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ گواسکر اور روی شاستری کے نام تھا جنہوں نے 1983 میں چنئی ٹیسٹ میں 170 رنز جوڑے تھے۔

First published: Aug 11, 2016 11:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading