نتیش کمار- عبدالباری صدیقی ملاقات: رابڑی دیوی نےآرجے ڈی کوبتایا متحد، مانجھی نے کہا - سیاست امکانات کا کھیل

عظیم اتحاد میں شامل ہندوستانی عوام مورچہ کے صدرجیتن رام مانجھی نے کہا ہے کہ سیاست امکانات کا کھیل ہے، سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے۔

Jul 22, 2019 07:47 PM IST | Updated on: Jul 22, 2019 07:47 PM IST
نتیش کمار- عبدالباری صدیقی ملاقات: رابڑی دیوی نےآرجے ڈی کوبتایا متحد، مانجھی نے کہا - سیاست امکانات کا کھیل

نتیش کمار اورعبدالباری صدیقی کی ملاقات کے بعد رابٹری دیوی نے دعویٰ کیا ہےکہ آرجے ڈی متحد ہے۔

اتوارکو دربھنگہ میں وزیراعلیٰ نتیش کماراورآرجے ڈی کے سینئر لیڈرعبدالباری صدیقی کی تنہائی میں نصف گھنٹے کی ملاقات کے بعد قیاس آرائیوں کا دورجاری ہے۔ بحث ہے کہ آرجے ڈی کے کئی اراکین اسمبلی جے ڈی یوکے رابطے میں ہیں اوروہ کبھی بھی پارٹی تبدیل کرسکتے ہیں۔ ویں آرجے ڈی لیڈراورسابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی اس ملاقات سے بے فکرہیں۔ انہوں نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی متحد ہے۔ حالانکہ عظیم اتحاد کا اہم حصہ اورسابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی نے کہا کہ سیاست امکانات کا کھیل ہے، سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے۔

رابڑی دیوی نے نتیش کمار - عبدالباری صدیقی ملاقات کو غیرسیاسی قراردیتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقہ ہے اورصدیقی جی کے گاوں میں سیلاب آگیا ہے، اس وجہ سے نتیش کماروہاں گئے تھے، اس میں کوئی اوربات نہیں تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری پارٹی کوتوڑنے کی بھی کوئی کوشش نہیں کی جارہی ہے۔ ہماری پارٹی متحد ہے، آرجے پی پہلے بھی مضبوطی اوراب بھی مضبوط ہے۔

Loading...

مانجھی نے کہا - سیاست میں کچھ بھی ممکن

دوسری طرف عظیم اتحاد میں شامل ہندوستانی عوام مورچہ کے صدرجیتن رام مانجھی نے کہا ہے کہ سیاست امکانات کا کھیل ہے، سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے۔ حالانکہ نتیش کمار اورعبدالباری صدیقی ملاقات کو انہیں غیرسیاسی قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کو لےکرکوئی مطلب نہ نکالا جائے۔ سیلاب کا علاقہ تھا، اسی وجہ سے نتیش کمارآرجےڈی کےسینئرلیڈرعبدالباری صدیقی جی کےگاوں گئے تھے۔

کانگریس  اوربی جے پی نے کہی یہ بات

وہیں بہارمیں عظیم اتحاد میں شامل کانگریس کے ریاستی صدرمدن موہن جھا بھی اس ملاقات کوسیاسی نہیں مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الٹا بی جے پی - جے ڈی یو کے لیڈرہی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں۔ انہیں اس طرح بولنے کے بجائے سیلاب متاثرین کے لئے کام کرنا چاہئے۔ حالانکہ دربھنگہ کے بی جے پی رکن سے پارلیمنٹ سے نتیش کمار کے دورے کی اطلاع نہیں ہونے اورملاقات نہ کرنے کولے کرکانگریس صدرنے تبصرہ کرنے سے انکارکردیا۔ اسی درمیان بی جے پی رکن پارلیمنٹ سی پی ٹھاکرنے بھی اس ملاقات کوعام ملاقات سے تعبیرکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کماردربھنگہ سے ہیں، اس لئےملاقات ہوئی۔ اتحاد میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

Loading...