راجستھان : دیورسے ناجائزتعلقات بنانے کے6 سے7ماہ بعدخاتون نے کیا یہ کام،اب نکلا یہ نتیجہ

پیاراندھا ہوتاہے۔ یہ بات راجستھان کے ضلع جھنجھنو کے ایک بار پھرسچ ثابت ہوئی ہے۔ یہاں ایک بیوی نے اپنےعشق دیورکے ساتھ مل کراپنے ہی شوہرپرکلہاڑی سے حملہ کر کے اسکا قتل کردیا۔

Sep 22, 2019 02:25 PM IST | Updated on: Sep 22, 2019 02:25 PM IST
راجستھان : دیورسے ناجائزتعلقات بنانے کے6 سے7ماہ بعدخاتون نے کیا یہ کام،اب نکلا یہ نتیجہ

علامتی تصویر:نیوز18اردو

پیاراندھا ہوتاہے۔ یہ بات راجستھان کے ضلع جھنجھنو کے ایک بار پھرسچ ثابت ہوئی ہے۔ یہاں ایک بیوی نے اپنےعشق دیورکے ساتھ مل کراپنے ہی شوہر پر کلہاڑی سے حملہ کر کے اسکا قتل کردیا۔جس کے ساتھ جینے اور مرنے کا وعدہ کیاتھا اب اسی کا قتل کردیا۔پولیس نے ایک دن اس قتل کے معمہ کو حل کرلیا اورملزم بیوی اور اس کے عاشق کوگرفتارکرلیاہے

جمعہ کے روز، جھنجھنو کے علاقے پچیری کے گاؤں دھنی نہالوت میں آر اے سی جوان کلدیپ کا قتل کردیاگیاتھا۔ ایس پی گورو یادو نے اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کلدیپ کواس کی بیوی کویتا نے اس کے عشق کیوین عرف سچن کے ساتھ مل کرکلہاڑی سے ماراتھا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے کی ایس پی نے اپنی ٹیم کے ساتھ موقع واردادت کا معائنہ کیا اورڈاگ اسکواڈ کی ٹیم بھی طلب کی گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس کو متوفی کی بیوی اور کیوین عرف سچن بھی شک ہوا۔ کاوین عرف سچن مقتول کے چچا کا بیٹا ہے۔ پولیس کی پوچھ تاچھ کے دوران ملزمین نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔

Loading...

بیوی نے اپنےعشق دیورکے ساتھ مل کراپنے ہی شوہرپرکلہاڑی سے حملہ کر کے اسکا قتل کردیا۔(تصویر:نیوز18راجستھان)۔ بیوی نے اپنےعشق دیورکے ساتھ مل کراپنے ہی شوہرپرکلہاڑی سے حملہ کر کے اسکا قتل کردیا۔(تصویر:نیوز18راجستھان)۔

جون 2017 میں ہوئی تھی آراے سی جوان کلدیب اورکویتا کی شادی

ایس پی گورو یادو نے بتایا کہ کلدیپ اور کیویتا کی جون 2017 میں ہی شادی ہوئی تھی ۔ کویتا اورکیوین کے درمیان تقریباً چھ سات ماہ پہلے کی تعلقات قائم ہوئے تھےاورجس کے بعد دونوں کی مبحت پروان چڑھی۔ بھابھی اوردیور نے ناجائزتعلقات کو بچانے کے لیے ایک سنکین قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلہ کے تحت کویتا اورکیوین نے کلدیپ کو قتل کرنے کے بعد شادی کرلینے کا منصوبہ بنایا۔ اس بار جب کلدیپ گھرآیا تواس نے اپنی اہلیہ کویتا کو بھی پوسٹنگ کی جگہ کی اپنے ساتھ لیے جانے کی بات کررہاتھا۔اس لیے عاشق دیوراوربھابھی نے مل کرکلدیپ سنگھ کا قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

پہلا وارعشق نے کیا اورپھرظلم بیوی نے بنایا نشانہ

جمعہ کے روز، کلدیپ کی والدہ اپنے سسراوروالد کے ساتھ دوائی لینے نارنول گئی تھیں۔ کویتا اورکلدیپ دونوں گھرپرتھے۔منصوبے کے مطابق کویتا پہلے کلدیپ کے ساتھ کھیت گئی تھی اور بعد میں اسے آرام سے گھر لے آئی تھی۔ کلدیپ کے بسترپرلیٹنے کے بعد،کویتا نے فون کیا اور کیوین کو بلایا۔جس کے بعد کیوین آیا اوراس نے کلدیپ پرپہلا حملہ کلہاڑی سے کیا۔ اس کے بعد کویتا نے بھی تین سے مسلسل تین سے چار وار کیے۔ پولیس کو الجھانے کے لئے ، ان دونوں نے گھرمیں ڈکیتی جیسے مناظرتخلیق کیے، لیکن ان دونوں چال کامیاب نہیں ہوئی اور وہ پگڑے گئے۔

کلہاڑی پہلے ہی صوفے کے نیچے چھپائی

پچیری پولیس اسٹیشن کے انسپکٹربھرت لال مینا نے بتایا کہ واقعے سے قبل کویتا نے گھر میں صوفے کے نیچے کلہاڑی چھپا دی تھی۔ واقعے کے بعد، کویتا نے عاشق کیوین کوزیورات کے ساتھ روانہ کیا۔ تاکہ پوراواقعہ لوٹ مارجیسا لگے۔تاہم پولیس نےاس جرم میں استعمال ہونے والا کلہاڑی اور کیوین کے قبضے سے زیورات برآمد کرلئے ہیں۔

Loading...