ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ویکسینیشن میں ورلڈ لیڈر بننے کی دوڑ، دنیا میں سب سے بڑے ٹیکہ کاری کے لئے ہندوستان ہو رہا ہے تیار

کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن کے روک تھام کے لئے پورے ملک میں 16 جنوری سے ویکسینیشن (Vaccination In India) شروع ہوجائے گا۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا کووڈ-19 ویکسینیشن ہوگا۔

  • Share this:
ویکسینیشن میں ورلڈ لیڈر بننے کی دوڑ، دنیا میں سب سے بڑے ٹیکہ کاری کے لئے ہندوستان ہو رہا ہے تیار
ویکسینیشن میں ورلڈ لیڈر بننے کی دوڑ، دنیا میں سب سے بڑے ٹیکہ کاری کے لئے ہندوستان ہو رہا ہے تیار

نئی دہلی: کورونا وائرس کے انفیکشن کے روک تھام کے لئے پورے ملک میں 16 جنوری سے ویکسینیشن شروع ہوجائے گا۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا کووڈ-19 ویکسینیشن ہوگا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ پیش کئے اعدادوشمار کے مطابق، اب تک کل ملاکر، 12 جنوری تک، عالمی سطح پر 29.42 ملین لوگوں کو ویکسین کا کم ازکم ایک ڈوز مل چکا ہے۔


90 لاکھ سے زیادہ آبادی والے ملک اسرائیل نے گزشتہ 19 دسمبر سے اپنے شہریوں کی ٹیکہ کاری شروع کی تھی۔ وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو کو سب سے پہلے تل ابیب کے پاس شیبا میڈیکل سینٹر میں ڈوز لی تھی۔ اسے آپریشن ’گو اے اشولڈر’ تھا۔ نام دیا گیا تھا۔ ٹھیک تین ہفتے بعد، گزشتہ ہفتہ کو، وہ پھر سے ویکسینیشن کی دوسری اور آخری خوراک لی۔ اس سال مارچ میں ہونے والے الیکشن سے پہلے وزیراعظم نیتن یاہو نے فائزر اور ماڈرن دونوں کے ساتھ سودے کئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیل ٹیکوں کے لئے ہر شخص سے $ 47 (3,436.62 روپئے) کی اوسطاً ادائیگی کر رہا ہے۔


اسرائیل نے ٹیکہ کاری کی دوڑ میں ہرملک کو پیچھے چھوڑ دیا


12 جنوری کی صبح تک 1.87 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی دو خوراک میں سے کم ازکم ایک لگ چکی ہے۔ اسرائیل میں فی دن 85 ہزار سے زیادہ ڈوز لگائے جا رہے ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ پیش کئے اعدادوشمار کے ذریعہ اسرائیل کی 22 فیصد سے زیادہ آبادی کو ٹیکے کی کم از کم ایک خوراک ملنے کے ساتھ ہی ملک نے ٹیکہ کاری کی دوڑ میں ہر ملک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے طبی کارکنان کے علاوہ ہر ایک اور 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہر شخص کی ٹیکہ کاری کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس سال مارچ کے آخر تک اسرائیل کا ہدف ہے کہ کم از کم 5.2 لاکھ آبادی کو ٹیکہ لگ جائے۔

حالانکہ کچھ دن پہلے نیتن یاہو نے کہا کہ ’اسرائیل کورونا وائرس سے ابھرنے والا پہلا ملک ہوگا۔ ہم مارچ کے آخر تک 16 سال کی عمر تک کے سبھی اسرائیلی شہریوں کی ٹیکہ کاری کرسکتے ہیں اور شاید اس سے پہلے بھی ایسا ہوسکتا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق، 12 جنوری، 2020 تک 1.27 لاکھ سے زیادہ ویکسین خوراک دی گئی ہے، یعنی ملک کی 12.90 فیصد آبادی کو اب تک کم ازکم ایک خوراک ملی ہے۔ متحدہ عرب امارات کا منصوبہ ہے کہ اس سال پہلی سہ ماہی تک آبادی کا 50 فیصد حصہ ویکسینیٹ ہوجائے۔

8 دسمبر کو برطانیہ میں شروع ہوا ویکسینیشن

برطانیہ 8 دسمبر، 2020 کو بڑے پیمانے پر ویکسینیشن لانچ کرنے والا پہلا مغربی ملک تھا، 90 سال کی مارگ ریٹ کینن فائزر کی کووڈ-19 ویکسین کا ڈوز پانے والی ملک کی پہلی شخص بن گئیں۔ 11 جنوری تک 2.43 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے، جبکہ 0.41 لاکھ لوگوں کو دوسری خوراک بھی ملی۔ ملک کی پانچ فیصد کو کم از کم ایک خوراک مل چکا ہے۔

ब्रिटेन ने अब तक फाइजर-बायोएनटेक, ऑक्सफोर्ड यूनिवर्सिटी-एस्ट्राजेनेका और मॉडर्न द्वारा बनाए गए तीन वैक्सीन को मंजूरी दी है. इसका उद्देश्य फरवरी तक 15 लाख लोगों का टीकाकरण करना है.
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 14, 2021 01:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading