ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رائے بریلی: 10 سال کی معذور بچی سے عمر دراز شخص کی حیوانیت، تین دن تک گرام پردھان بناتا رہا معاہدے کا دباو

رائے بریلی میں ایک 10 سال کی بچی سے 56 سال کے عمر دراز نے آبروریزی کی۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ معاہدہ کرنے کے نام پر گرام پردھان نے تین دن تک انہیں گاوں میں روکے رکھا۔

  • Share this:
رائے بریلی: 10 سال کی معذور بچی سے عمر دراز شخص کی حیوانیت، تین دن تک گرام پردھان بناتا رہا معاہدے کا دباو
رائے بریلی: 10 سال کی معذور بچی سے عمر دراز شخص کی حیوانیت

رائے بریلی: خواتین اور نابالغ کی سیکورٹی ریاستی حکومت اور اس کی پولیس کے لئےبڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ حکومت جہاں خواتین کی سیکورٹی کو لے کر نئے اقدامات کر رہی ہے، لیکن اس کے بعد بھی واردات تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ تازہ معاملہ سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ اور نائب وزیراعلیٰ کے چارج والے ضلع رائے بریلی کے اونچا ہار کوتوالی حلقے کا ہے۔ یہاں ایک گاوں میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ گاوں کی رہنے والی ایک 10 سال کی معصوم بچی کے ساتھ ایک بزرگ نے غلط کام کیا ہے۔


بتایا جارہا ہے کہ بچی کی آبروریزی کرنے کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔ بچی جب بے ہوش حالت میں گھر پہنچی، تب اس نے حادثہ کی اطلاع اپنے اہل خانہ کو دی۔ تاہم حد تو تب ہوگئی جب گرام پردھان نے تین دنوں تک متاثرہ کی فیملی اور ملزم کے درمیان سمجھوتہ کرانے کے نام پر اسے گاوں میں ہی روکے رکھا۔ تاہم آخر کار متاثرہ کے اہل خانہ نے تھانہ میں تحریر دی اور پولیس نے بھی معاملہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ساتھ ہی متاثرہ کو میڈیکل کے لئے بھیج دیا۔


اطلاعات کے مطابق ضلع کی اونچا ہار کوتوالی علاقہ کے ایک گاوں میں عمر دراز شخص نے اپنی ہوس کا شکار ایک 10 سالہ معصوم کو بچی کو بنالیا۔ وہیں جب متاثرہ کے اہل خانہ کو معاملے کی جانکاری ہوئی تو گرام پردھان ملزم کے ساتھ مل کر دونوں فریق میں معاہدہ کرانے کے نام پر اہل خانہ کو تین دنوں تک معاملے کی شکایت کرنے سے روکے رکھا۔ آخر کار موقع ملتے ہی تین دن بعد اہل خانہ نے معاملے کی شکایت پولیس سے کی۔ معاملہ سنگین ہوتا دیکھ کر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ساتھ ہی متاثرہ معصوم کو میڈیکل کے لئے بھیجا اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔ ایس پی شلوک کمار نے بتایا کہ ایک 10 سالہ معصوم کے ساتھ گاوں کے ہی 56 سالہ شخص نے غلط کام کرنے کی اطلاع ملی تھی۔ معاملہ درج کرکے ملزم کو پکڑ لیا گیا ہے۔ معصوم کو میڈیکل کے لئے بھیجا گیا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 14, 2020 08:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading