உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UPمیں دردناک حادثہ-ڈھابے سے ڈنر کرکے لوٹ رہی تھی فیملی، چلتی کار پر پلٹ گیا ڈمپر،2بچوں سمیت5کی موت

     رائے بریلی میں سڑک حادثے میں معصوم بچوں سمیت پانچ کی موت۔

    رائے بریلی میں سڑک حادثے میں معصوم بچوں سمیت پانچ کی موت۔

    Road Accident in Rae Bareli: ضلع کے ممتاز کاروباری خاندان کے حادثے کی اطلاع تیزی سے پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سینکڑوں لوگ ضلع اسپتال میں جمع ہوگئے۔

    • Share this:
      Road Accident in Rae Bareli:رائے بریلی: اترپردیش کے رائے بریلی میں منگل کی دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ رائے بریلی-پریاگراج این ایچ 30 کے بھدوکھر تھانہ علاقے کے منشی گنج میں چلتی کار پر راکھ سے لدے ڈمپر کے الٹنے سے ایک بڑا حادثہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے دو بچوں سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلائی ایش سے لدا ڈمپر اوور لوڈ تھا جس کی وجہ سے ایکو اسپورٹ کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار پانچ افراد کی المناک موت ہو گئی۔ تاہم 3 بچے کسی طرح بچ گئے۔ ان میں سے ایک بچے کو اسپتال لایا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

      یہ المناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاندان کے دو افراد منگل کی دیر رات ڈھابے سے کھانا کھا کر رائے بریلی واپس آرہے تھے کہ این ٹی پی سی کی راکھ سے لدا ایک ڈمپر بے قابو ہوکر کار کے اوپر سے الٹ گیا۔ حادثے سے این ایچ پر افراتفری مچ گئی۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی اور گاڑی میں پھنسے لوگوں کو مل کر نکالنا شروع کر دیا۔ زخمیوں کو اسپتال لایا گیا، جن میں سے پانچ افراد مردہ حالت میں ضلع اسپتال پہنچائے گئے۔

      ضلع کے ممتاز کاروباری خاندان کے حادثے کی اطلاع تیزی سے پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سینکڑوں لوگ ضلع اسپتال میں جمع ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی آلوک پریہ درشی، سی ایم او وریندر سنگھ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت کئی تھانوں کی فورس ضلع اسپتال پہنچ گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے، دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      پیار کا دشمن بنا زمانہ! مومن اور سورج کی شادی تو ہوگئی پر جان جانے کا ہے خطرہ

      یہ بھی پڑھیں:
       نوپور شرما کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، گرفتاری پر لگی روک، 10 اگست کو ہوگی اگلی سماعت

      مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے سی ایم او نے کہا کہ یہ حادثہ بھدوکھر پولیس اسٹیشن کے تحت منشی گنج میں پیش آیا۔ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وریندر سنگھ نے بتایا کہ ریانش (6 سال)، راکیش اگروال (45)، سونم اگروال (35)، رئیسہ (9) اور روچیکا اگروال (35) کو حادثہ میں مردہ حالت میں ضلع اسپتال لایا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ایک بچہ آدتیہ کو بھی اسپتال لایا گیا، جس کا علاج کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: