ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بارڈر پر کشیدگی کے درمیان ایئر فورس چیف نے کہا- رافیل نے مچائی چینی کیمپ میں کھلبلی

ہندوستانی فضائیہ چیف نے کہا کہ مشرقی لداخ (East Ladakh) میں ہندوستانی فوج کے ساتھ ہوئے پُرتشدد جھڑپ کے بعد دونوں ممالک میں تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ چین (China) نے سرحد پر جے -20 جنگی طیارے تعینات کردیا تھا، لیکن جب ہم نے اس میدان میں رافیل کی تعیناتی کی تو وہ پیچھنے ہٹنے کو مجبور ہوگئے۔

  • Share this:
بارڈر پر کشیدگی کے درمیان ایئر فورس چیف نے کہا- رافیل نے مچائی چینی کیمپ میں کھلبلی
بارڈر پر کشیدگی کے درمیان ایئر فورس چیف نے کہا- رافیل نے مچائی چینی کیمپ میں کھلبلی

نئی دہلی: چین سے گزشتہ ماہ سے سرحد پر چل رہی کشیدگی کے درمیان ایئر فورس چیف آرکے ایس بھدوریا (RKS Bhadauria) نے کہا ہے کہ رافیل (Rafale) کی تعیناتی سے چینی کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ چیف نے کہا کہ مشرقی لداخ (East Ladakh) میں ہندوستانی فوج کے ساتھ ہوئے پُرتشدد جھڑپ کے بعد دونوں ممالک میں تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ چین (China) نے سرحد پر جے -20 جنگی طیارے تعینات کردیا تھا، لیکن جب ہم نے اس میدان میں رافیل کی تعیناتی کی تو وہ پیچھنے ہٹنے کو مجبور ہوگئے۔


ہندوستانی فضائیہ چیف آرکے ایس بھدوریا نے کہا کہ سرحد پر کشیدگی کم کرنے کے لئے فوجی کمانڈر سطح کی میٹنگ چل رہی ہے۔ ہندوستان ہمیشہ سے سرحد پر امن چاہتا ہے، لیکن چیف اپنی فوج کو پیچھے ہٹانے کوت تیار نہیں ہے۔ سرحد پر جتنی فورس کی ضرورت ہے، ہم نے تعینات کردیا ہے۔ ہماری طرف سے بات چیت پر بہت دھیان دیا جا رہا ہے۔ اگر پیچھے ہٹنے کا عمل شروع ہوتا ہے تو یہ اچھا ہوگا، لیکن اگر کوئی نئی صورتحال پیدا ہوتی ہے، تو ہم اس کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔


سرحد پر چین اور پاکستان سے بڑھتے ہوائی خطرے کے درمیان رافیل کے بعد ہندوستانی فضائیہ کی فائر پاور بڑھانے کی سمت میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے ملک میں ہی بنے 83 تیجس جنگی طیاروں کی خرید کو منظوری دے دی ہے۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ دفاعی میدان میں خود انحصاری کی سمت میں تیجس کی خرید کا یہ فیصلہ میل کا پتھر ثابت ہوسکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں تیجس چین اور پاکستان کے جے ایف-17 جنگی طیاروں کے مقابلے کہیں زیادہ بہتر ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 04, 2021 04:25 PM IST