ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات نتائج: وزیراعلیٰ رگھوور داس نے گورنر دروپدی مرمو کو سونپا استعفیٰ

رگھوورداس نے ٹوئٹ کرکے کہا، 'جھارکھنڈ کےعوام کےمینڈیٹ کوتسلیم کرتا ہوں۔ جھارکھنڈ کی ترقی کے لئے ہمیشہ کام کرتا رہوں گا، یہی میرا عزم ہے۔ سبھی رائے دہندگان اورکارکنان ساتھیوں کا شکریہ'۔

  • Share this:
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات نتائج: وزیراعلیٰ رگھوور داس نے گورنر دروپدی مرمو کو سونپا استعفیٰ
وزیراعلیٰ رگھوور داس نے گورنر دروپدی مرمو کو استعفیٰ سونپا۔

رانچی: جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات کے نتائج میں شکست کے بعد پیرکے روزدیرشام کو وزیراعلیٰ رگھوورداس نے گورنردروپدی مرموکواستعفیٰ سونپ دیا۔ وہ شام تقریباً 8 بجے راج بھون پہنچے اورانہوں نے گورنرسے ملاقات کرکے اپنا استعفیٰ سونپا۔ اس سے پہلے، رگھوورداس نے ٹوئٹ کرکے کہا، 'جھارکھنڈ کےعوام کےمینڈیٹ کوتسلیم کرتا ہوں۔ جھارکھنڈ کی ترقی کے لئے ہمیشہ کام کرتا رہوں گا، یہی میرا عزم ہے۔ سبھی رائے دہندگان اورکارکنان ساتھیوں کا شکریہ'۔


استعفیٰ کے بعد وزیراعلیٰ رگھوورداس نے کہا، گورنرنے نئی حکومت کی تشکیل تک کارگزاروزیراعلیٰ بنے رہنے کوکہا ہے۔ بی جے پی اورہماری امیدوں کے مطابق مینڈیٹ نہیں ملا۔ ہم نے پانچ سال میں ریاست کی ترقی کی۔ ہم شکست کا جائزہ لیں گے'۔ انہوں نے ہیمنت سورین اوران کے اتحاد کوجیت کی مبارکباد دیتے ہوئے امید کا اظہارکیا کہ ترقیاتی کاموں کو نئی حکومت آگے بڑھائے گی۔




جے ایم ایم - کانگریس اتحاد کواکثریت

واضح رہے کہ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کی 81 سیٹوں پرہوئے الیکشن کے بعد پیرکوووٹوں کی گنتی ہوئی۔ سامنے آئے نتائج کے مطابق جھارکھنڈ مکتی مورچہ کو30، کانگریس کو16 اورآرجے ڈی کوایک  سیٹ ملی۔ اس طرح سے اس اتحاد کوواضح اکثریت مل گئی ہے اوران کے سیٹوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے جبکہ اکثریت کے لئے 41 نشستوں پرجیت حاصل کرنا ضروری تھا۔ وہیں بی جے پی کواس بارصرف 25 سیٹوں پراکتفا کرنا پڑا ہے۔ جبکہ جے وی ایم تین اورآجسوکو دو سیٹوں پراکتفا کرنا پڑا ہے۔ جبکہ چارسیٹوں پردیگرکوجیت حاصل ہوئی ہے۔
First published: Dec 23, 2019 10:02 PM IST