ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کا 70 سال کی عمر میں انتقال، اندور کے اربندو اسپتال میں لی آخری سانس

عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کا انتقال ہوگیا۔ راحت اندوری کو کورونا سے متاثر تھے، جس کی اطلاع انہوں نے خود ہی ٹوئٹر کے ذریعہ دی تھی۔

  • Share this:
عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کا 70 سال کی عمر میں انتقال، اندور کے اربندو اسپتال میں لی آخری سانس
عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کا انتقال، کورونا وائرس سے تھے متاثر

نئی دہلی: عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری (Rahat Indori) کا انتقال ہوگیا۔ راحت اندوری کو کورونا سے متاثر تھے۔ اس سے قبل آج ہی خبر آئی تھی کہ مشہور شاعر راحت اندوری کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔ منگل کو انہوں نے خود اس کی جانکاری ٹوئٹر کے ذریعہ دی۔انہوں نے لکھا کہ کووڈ۔ 19 کے ابتدائی علامات دکھائی دینے پر میرا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آربندو اسپتال میں بھرتی ہوں۔ دعا کیجئے جلد ازجلد اس بیماری کو ہرا دوں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ان کی صحت کے بارے میں جانکاری کے لئے بار بار انہیں یا پھر ان کے کنبے کو فون نہ کریں، اس کی جانکاری ٹوئیٹر اور فیس بک کے توسط سے سبھی کو ملتی رہے گی۔


راحت اندوری طویل وقت سے سانس کی بیماری سے پریشان تھے۔ حال ہی میں ان کی کورونا رپورٹ پازیٹیو (COVID-19 Positive) آنے کے بعد انہیں اربندو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق راحت اندوری کو شوگر اور دل کی بیماری تھی۔ حال ہی میں نمونیا کے سبب ان کے پھپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا تھا۔ بتاتے ہیں کہ راحت اندوری  4 ماہ سے گھر سے نہیں نکلے تھے۔ وہ صرف جانچ کے لئے ہی گھر سے باہر نکلتے تھے۔ انہیں چار پانچ دن سے بے چینی ہو رہی تھی۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر پھپھڑوں کا ایکسرے کرایا گیا تو نمونیا کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس کے بعد سیمپل جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے، جس میں وہ کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ راحت اندوری کو دل کی بیماری اور شوگر کی شکایت بھی تھی۔ راحت اندوری کے ڈاکٹر روی ڈوسی نے بتایا تھا کہ ان کے دونوں پھپھڑوں میں نمونیا ہے، سانس لینے میں تکلیف کے سبب آئی سی یو میں رکھا گیا تھا، ان کو تین بار دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔




وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ نے پیش کی خراج عقیدت

راحت اندوری کے انتقال پر وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ نے لکھا، اپنی شاعری سے لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے مشہور شاعر، ہردل عزیز راحت اندوری کا انتقال مدھیہ پردیش اور ملک کے لئے بہت بڑا خسارہ ہے۔ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ ان کی آتما کو شانتی دے اور ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کو اس بڑے افسوس کو سہنے کی طاقت دے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 11, 2020 05:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading