وزیر داخلہ امت شاہ کے سامنے یہ بات کہہ کر سوشل میڈیا پر جم کر ٹرول ہوئے راہل بجاج

بجاج گروپ کے چیئرمین راہل بجاج نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ ملک میں حکومت کی تنقید کرنے کی کسی میں ہمت نہیں ہے اور ایسے میں ہرطرف ایک خوف کا ماحول ہے ۔

Dec 01, 2019 07:11 PM IST | Updated on: Dec 01, 2019 07:11 PM IST
وزیر داخلہ امت شاہ کے سامنے یہ بات کہہ کر سوشل میڈیا پر جم کر ٹرول ہوئے راہل بجاج

راہل بجاج ۔ فائل فوٹو ۔، رائٹرس / نیوز 18 ڈاٹ کام ۔

بجاج گروپ کے چیئرمین راہل بجاج نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ ملک میں حکومت کی تنقید کرنے کی کسی میں ہمت نہیں ہے اور ایسے میں ہرطرف ایک خوف کا ماحول ہے ۔ اس پروگرام میں وزیر داخلہ امت شاہ بھی موجود تھے ۔ بجاج کو ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ ٹرول کررہے ہیں ۔ تاہم کچھ یوزرس نے ان کی حمایت بھی کی ہے ۔ حالانکہ ان کی اس بات کا وزیر داخلہ امت شاہ نے جواب بھی دیا تھا ۔

اکنامک ٹائمس کے ہفتہ کو دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں وزیر داخلہ امت شاہ موجود تھے ۔ ان کے ساتھ اس پروگرام میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن اور وزیر ریل پیوش گوئل بھی شرکت کررہے تھے اور اسی پروگرام میں راہل بجاج نے یہ بات کہی تھی ۔

Loading...

راہل بجاج کے اس بیان پر ٹویٹر پر ایک یوزر نے لکھا کہ سچ میں راہل بجاج ایسا ہے کیا ؟ کیا یو پی اے کی حکومت میں لوگ جس کی چاہتے تھے ، اس کی تنقید کرپاتے تھے ؟ آپ نے اپنا بیان بی جے پی صدر امت شاہ کے سامنے دیا ہے ، مجھے وہ ویڈیو دیکھائیے جس میں آپ سونیا گاندھی کے سامنے ان کی تنقید کررہے ہوں ، مجھے وہ آرٹیکل بھی دکھائیے جن میں سونیا گاندھی کی تنقید ہوئی ہو ۔

وہیں بلیو کرافٹ ڈیجیٹل فاونڈیشن کے سی ای او اکھلیش مشرا نے راہل بجاج کے بیان کی تنقید کرتے ہوئے اسنیپ ڈیل کے سی ای او کنال بہل کے ایک بیان کا حوالہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان میں کسی بھی انٹرپرینر کیلے پہلے سے کہیں اچھا وقت موجودہ وقت ہے ۔

بی جے پی کے آئی ٹی سیل انچارج امت مالویہ نے بھی ٹویٹر پر راہل بجاج کا ایک ویڈیو شیئر کرکے ان پر نشانہ سادھا ۔ اس ویڈیو میں راہل بجاج راہل گاندھی کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں ۔ امت مالویہ نے اس میں لکھا کہ راہل بجاج نے کہا کہ کسی کی بھی تعریف کرنا میرے لئے مشکل ہے ، لیکن اگر راہل گاندھی ہوں تو وہ ان کی تعریف کرسکتے ہیں ۔

وہیں کچھ لوگوں نے راہل بجاج کی حمایت بھی کی اور ان کی سراہنا بھی کی ۔

خیال رہے کہ پروگرام میں راہل بجاج نے کہا تھا کہ ہمارے کوئی بھی صعنت کار دوست اس بارے میں بات نہیں کریں گے ، لیکن میں آج یہاں کھلے طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ جب یو پی اے دوئم کی حکومت تھی ، تب ہم لوگ کسی کی بھی تنقید کرسکتے تھے ۔ ایسا ہی ماحول پھر سے بنانا ہوگا ۔ آپ کی حکومت اچھا کررہی ہے ، اس کے بعد بھی ہم آپ کی کھلے طور پر تنقید نہیں کرسکتے ہیں ، ہمیں یہ یقین نہیں کہ آپ ہماری تعریف کریں گے ، ہوسکتا ہے کہ میں غلط ہوں ، مگر سبھی یہی محسوس کررہے ہیں ۔

امت شاہ نے دیا تھا جواب

اس کے جواب میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ، لیکن اگر بجاج کو ایسا لگ رہا ہے تو ہم ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے ۔ شاہ نے کہا کہ پھر بھی آپ جو کہہ رہے ہیں کہ ایک ماحول بنا ہے ، ہمیں بھی ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی پڑے گی ، لیکن میں اتنا ضرور کہنا چاہتا ہوں کہ کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ، نہ کوئی ڈرانا چاہتا ہے نہ کچھ ایسا کرنا ہے جس کے خلاف بولے تو حکومت کو فکر ہو ، کافی شفاف طریقہ سے یہ حکومت چل رہی ہے اور ہمیں کسی بھی طرح کی مخالفت کا کوئی ڈر نہیں ہے ۔ اور کوئی مخالفت کرے گا ، تو بھی اس کے میرٹس دیکھ کر ہم اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے ۔

Loading...