راہل گاندھی اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لینے کشمیر کیلئے روانہ

بارہ رکنی اس وفد میں شرد یادو سمیت کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال، ڈی ایم کے کے لیڈر تریچی شیوا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)کے لیڈر مجید میمن، ترنمول کانگریس کے لیڈر دنیش ترویدی اور راشٹریہ جنتا دل کے ترجمان منوج جھا شامل ہیں۔

Aug 24, 2019 01:58 PM IST | Updated on: Aug 24, 2019 02:01 PM IST
راہل گاندھی اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لینے کشمیر کیلئے روانہ

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری اور ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری ڈی راجا کے ساتھ اپوزیشن وفد کے ساتھ ہفتہ کو جموں و کشمیر کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔

بارہ رکنی اس وفد میں شردیادو سمیت کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال،  ڈی ایم کے کے لیڈر تریچی شیوا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)کے لیڈر مجید میمن، ترنمول کانگریس کے لیڈر دنیش ترویدی اور راشٹریہ جنتا دل کے ترجمان منوج جھا شامل ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد وہاں کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے اپوزیشن لیڈروں کا وادی کا دورہ ہورہا ہے۔

وفد پرائیویٹ کمپنی وستارا کے طیارہ سے سرینگر جا رہا ہے۔ یہ دورہ اس لیے بھی کیا جارہا ہے کیونکہ گورنر ستیہ پال ملک نے راہل گاندھی کو زمینی حقائق جاننے کے لئے وہاں آنے کی دعوت دی تھی۔

Loading...