گرفتاری کے بعد بولے راہل گاندھی، وزیر اعظم بدعنوان ہیں، وہ سچ نہیں چھپا سکتے

اس سے پہلے راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے رافیل گھپلے میں جیل جانے کے ڈر سے سی بی آئی پر وہ حملے کررہے ہیں

Oct 26, 2018 03:08 PM IST | Updated on: Oct 26, 2018 03:35 PM IST
گرفتاری کے بعد بولے راہل گاندھی، وزیر اعظم بدعنوان ہیں، وہ سچ نہیں چھپا سکتے

کانگریس صدر راہل گاندھی

مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کے ڈائریکٹر آلوک ورما کو چھٹی پر بھیجے جانے کے خلاف یہاں سی بی آئی ہیڈکوارٹر پر مظاہرہ کررہے کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت پارٹی کے کئی لیڈروں نے آج لودھی روڈ واقع تھانہ میں گرفتاری دی۔ سی بی آئی ہیڈکوارٹر پر دن میں تقریباً گیارہ بجے شروع ہوئے دھرنا اور مظاہر ہ میں کانگریس کے صدر تقریباً دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک شامل رہے اور اس کے بعد راہل گاندھی، کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل ، ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا ، پارٹی کے لیڈر دیپندر ہڈا ، پارٹی کے اعلی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا ، پارٹی کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت اور پرمود تیواری سمیت کئی لیڈروں نے گرفتاری دی۔

اس سے پہلے راہل گاندھی نے کہا ’’ ملک کا چوکیدار سی بی آئی، الیکشن کمیشن، لوک سبھا اور اسمبلیوں سمیت تمام اداروں پر حملہ کررہا ہے۔ ‘‘

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیاں حکومت کے اس غیر آئینی اقدام کی مخالفت کرتی رہی ہیں۔ اس مظاہرہ میں سی پی آئی کے ڈی راجہ اور جنتا دل یو کے سابق رہنما شرد یادو بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: رافیل گھوٹالے کا سچ سامنے آنے کے خوف سے سی بی آئی کے ڈائریکٹر کو ہٹایا گیا : راہل گاندھی

Loading...

لودھی روڈ تھانہ سے نکلنے کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم بدعنوان ہیں۔ وہ بھاگ سکتے ہیں، چھپ سکتے ہیں لیکن آخر میں سچ سامنے آئے گا۔ سی بی آئی ڈائریکٹر کو ہٹانے سے کچھ نہیں ہو گا۔ وزیر اعظم نے سی بی آئی ڈائریکٹر کے خلاف ایکشن لیا یہ گھبراہٹ کی علامت ہے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ 

Loading...