ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا حکومت سے سوال، فوجیوں کی شہادت کا ذمہ دار کون؟

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت کو بتانا چاہیے کہ چین نے ہمارے جن فوجیوں کو ہلاک کیا ہے، انہیں ہتھیار کے بغیر کیسے بھیجا گیا اور اس کے لئے کو کون ذمہ دار ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 18, 2020 02:35 PM IST
  • Share this:
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا حکومت سے سوال، فوجیوں کی شہادت کا ذمہ دار کون؟
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا حکومت سے سوال، فوجیوں کی شہات کا ذمہ دار کون؟ فائل فوٹو

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت کو بتانا چاہیے کہ چین نے ہمارے جن فوجیوں کو ہلاک کیا ہے، انہیں ہتھیار کے بغیر کیسے بھیجا گیا اور اس کے لئے کو کون ذمہ دار ہے۔

راہل گاندھی نے جمعرات کو یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’’بھائیوں اور بہنوں، چین نے ہندوستان کے غیر مسلح فوجوں کو ہلاک کرکے بہت بڑا جرم کیا ہے۔ میں چاہتا ہوں ان بہادروں کو بغیر ہتھیار خطرے کی جانب کس نے بھیجا اور کیوں بھیجا۔ کون ذمہ دار ہے‘‘۔


راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نےکہا ہے کہ حکومت کو بتانا چاہیے کہ چین نے ہمارے جن فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ فائل فوٹو
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نےکہا ہے کہ حکومت کو بتانا چاہیے کہ چین نے ہمارے جن فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ فائل فوٹو


پرینگا گاندھی نے کہا ’’ہمارے 20 جوان شہید ہوئے ہیں۔ ایسے میں مرکزی حکومت کو مضبوط پیغام دینا چاہئے، لیکن حکومت نے دہلی ۔ میرٹھ سرحد ہائی اسپیڈ ریل کاریڈور کا ٹھیلہ چینی کمپنی کو سونپ کر گھٹنے ٹھیکنے جیسی حکمت عملی اپنائی ہے۔ سبھی ہندوستانی کمپنیاں بھی یہ کوڑیدور بنانے کا قابل ہیں‘‘۔
First published: Jun 18, 2020 02:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading