ہریانہ کے وزیراعلیٰ کھٹرکے کشمیری خواتین سے متعلق تبصرہ پربھڑکے راہل گاندھی، کہا - مردوں کی جائیداد نہیں ہیں خواتین

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا 'کشمیری خواتین کے بارے میں ہریانہ کے وزیراعلیٰ کےٹوئٹ کی مذمت کی ہے۔ یہ دکھاتا ہے کہ آرایس ایس کے برسوں کی ٹریننگ ایک کمزور، غیرمحفوظ اورقابل رحم شخص کی سوچ کو کیسی بنا دیتی ہے'۔

Aug 10, 2019 07:44 PM IST | Updated on: Aug 10, 2019 08:22 PM IST
ہریانہ کے وزیراعلیٰ کھٹرکے کشمیری خواتین سے متعلق تبصرہ پربھڑکے راہل گاندھی، کہا - مردوں کی جائیداد نہیں ہیں خواتین

ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹرکےکشمیری خواتین والے بیان پربھڑکے راہل گاندھی، کہا- مردوں کی جائیدا نہیں ہیں خواتین۔

ہریانہ کےوزیراعلیٰ منوہرلال کھٹرکےکشمیری خواتین سے متعلق دیئےگئے بیان کولے کر تنازعہ بڑھتا جارہا ہے۔ راہل گاندھی نےاس بیان کولےکرمنوہرلال کھٹرپرحملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہےکہ آرایس ایس کی ٹریننگ ایک شخص کی سوچ کوکیسے بنا دیتا ہے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا 'کشمیری خواتین کے بارے میں ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹرکا تبصرہ قابل مذمت ہے۔ یہ دکھاتا ہے کہ آرایس ایس کی برسوں کی ٹریننگ ایک کمزور، غیرمحفوظ اور قابل رحم شخص کی سوچ کو کیسی بنا دیتی ہے'۔ انہوں نےکہا 'خاتون کوئی جائیداد نہیں ہےکہ مردوں کی ان پرملکیت ہوگی'۔

دراصل منوہرلال کھٹرنے یہ کہہ کرتنازعہ کھڑا کردیا کہ اب ہریانہ کے لوگ کشمیرسے دلہن لا سکیں گے۔ ان کا اشارہ آئین کے دفعہ 370 کےبیشتردفعات کوختم کرکےجموں وکشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ واپس لئے جانے کی طرف تھا۔

Loading...

راہل گاندھی کا ٹوئٹ۔ راہل گاندھی کا ٹوئٹ۔

سواتی مالیوال نے کھٹرکے بیان کی مذمت کی

وہیں دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹرکے بیان کی مذمت کی ہے۔ انہوں نےکہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کشمیرکےلوگوں کویقین دلانے میں لگے ہیں کہ ان کے ساتھ پورا ملک ہے، لیکن ایک وزیراعلیٰ نازیبا باتیں بول کرتشدد بھڑکا رہے ہیں۔ ان کے خلاف ایف آئی آردرج ہونی چاہئے۔ واضح رہے کہ منوہرلال کھٹرنے 2014 میں کہا تھا کہ اگرہریانہ کےلڑکوں کوریاست میں صحیح جوڑی دارنہیں ملا تووہ بہار سے ان کےلئے دلہن لےکرآئیں گے۔ ہریانہ اپنےکم ہوتے جنسی تناسب کو کم کرنےکےلئے بد نام رہا ہے۔

Loading...