உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راہل گاندھی نے کسانوں سے متعلق مودی حکومت پر کی تنقید، کہی یہ بڑی بات

    راہل گاندھی نے کسانوں سے متعلق مودی حکومت پر کی تنقید، کہی یہ بڑی بات

    راہل گاندھی نے کسانوں سے متعلق مودی حکومت پر کی تنقید، کہی یہ بڑی بات

    کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دفاعی بجٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ انہیں کسانوں اور جوانوں میں سے کسی کی فکر نہيں ہے اور وہ صرف اپنے تین چار سرمایہ دار دوستوں کی مدد کے لئے کام کرتے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دفاعی بجٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ انہیں کسانوں اور جوانوں میں سے کسی کی فکر نہيں ہے اور وہ صرف اپنے تین چار سرمایہ دار دوستوں کی مدد کے لئے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دفاعی شعبے کے بجٹ میں کٹوتی کرکے نہ صرف فوجیوں کو نظرانداز کیا ہے، بلکہ ان جوانوں کی پنشن میں بھی کمی کی ہے جنہوں نے اپنی جوانی ملک کی خدمت میں لگا رکھی ہے۔

      راہل گاندھی نے کہا کہ "بجٹ میں فوجیوں کی پنشن میں بھی کٹوتی۔ نہ نوجوان اور نہ کسان، مودی سرکار کے لئے صرف 3-4 صنعتکار دوست ہی بھگوان"۔ کانگریس کی میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے بھی اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 210 کسان احتجاج کرتےہوئے دم توڑ چکے ہیں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں کے مطالبات نہ تسلیم کرنے کی ضد پر اٹل ہيں۔


      انہوں نے کہا کہ "مودی جی، آپ ملک کی تاریخ میں واحد بے رحم وزیر اعظم کے طور پر درج ہونے جا رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والے کسان بھائیوں اور ان کے اہل خانہ کے درد کو نظر انداز کرنا آپ کی فسطائی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اب تک 210 کسان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس اقتدار کی ضد چھوڑ کر راج دھرم کی پابندی کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: