ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راہل گاندھی کا حکومت سے مطالبہ- کورونا کے وقت میں سینیٹائزر، ماسک، صابن اور دستانوں پر نہ لیں جی ایس ٹی

کانگریس (Congress) کے سابق صدر راہل گاندھی (Rahul Gandhi) نے پیرکو کہا کہ جب تک ان اشیاء کو جی ایس ٹی سے آزاد نہیں کیا جاتا ہے تب تک ہم اپنے مطالبے پر ڈٹے رہیں گے۔

  • Share this:
راہل گاندھی کا حکومت سے مطالبہ- کورونا کے وقت میں سینیٹائزر، ماسک، صابن اور دستانوں پر نہ لیں جی ایس ٹی
راہل گاندھی نے کورونا کے درمیان ضروری اشیا سے جی ایس ٹی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) انفیکشن کے معاملات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ متاثرین کی تعداد پیرکو بڑھ کر 17,656 ہوگئی ہے۔ ایسے میں حکومت کی طرف سے اس کی تشہیر کو روکنے کےلئے اقدامات کئےجارہے ہیں۔ وہیں کانگریس (Congress) کے سابق صدر راہل گاندھی (Rahul Gandhi) نے پیرکو حکومت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ کورونا انفیکشن کی روک تھام میں استعمال ہونے والے سینیٹائزر، صابن، ماسک اور دیگر سامان پر اب بھی جی ایس ٹی (GST) وصول کی جارہی ہے۔ انہوں نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ ان اشیاء کو جی ایس ٹی مفت کیا جائے۔


راہل گاندھی نے پیرکو ٹوئٹ کرتے ہوئےکہا، ’کووڈ 19 کے اس مشکل وقت میں ہم مسلسل حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس خظرناک وبا کے علاج سے متعلق چھوٹے بڑے علاج جی ایس ٹی سے باہر کئے جائیں۔ بیماری اور غریبی سے جدوجہد کرنے والی عوام سے سینیٹائزر، صابن، ماسک اوردستانے وغیرہ پرجی ایس ٹی وصول کرنا غلط ہے۔ #GSTFreeCorona کے مطالبے پر ہم ڈٹے رہیں گے۔




حکومت سے یہ سفارش کرے گی کانگریس

وہیں کانگریس (Congress) نے پیرکو کہا کہ وہ مائیکرو، چھوٹی اور درمیانی صنعت (ایم ایس ایم ای) مہاجر مزدور اورزرعی پیداوار کی خرید میں کسانوں کو راحت دینے کےلئےجلد ہی مرکزکو اپنی سفارش بھیجےگی۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ (Manmohan Singh) کی صدارت میں کانگریس مشاورتی کمیٹی کی پہلی میٹنگ کے بعد پارٹی کے سینئرلیڈر جے رام رمیش (Jairam Ramesh) نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو سبھی جن دھن، کسان سمان اور پنشن اسکیموں سے متعلق کھاتوں میں 7500 روپئے ڈالنے چاہئے۔

کانگریس حکومت سے ایک دو دنوں میں یہ سفارش کرے گی۔ فائل فوٹو
کانگریس حکومت سے ایک دو دنوں میں یہ سفارش کرے گی۔ فائل فوٹو


ایک دو دن میں بھیجی جائے گی سفارش

جے رام رمیش بھی اس مشاورتی کمیٹی کے رکن ہیں۔ انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعہ نامہ نگاروں سے کہا، ’حکومت نے اب تک جو اقدامات کئے ہیں وہ ناکافی ہیں۔ ہم حکومت کو اپنی طرف سے مشورہ دیں گے’۔ جے رام رمیش کے مطابق، کانگریس ایم ایس ایم ای، مزدوروں اور کسانوں کو راحت دینے کےلئے الگ ایک دو دنوں میں اپنی سفارش مرکزی حکومت کو بھیجے گی۔ انہوں نے کہا کہ سبھی جن دھن کھاتوں، کسان سمان ندھی، کھاتوں، بزرگوں، بیواوں اور معذوروں کو پنشن کھاتوں میں 7500 روپئے ڈالے جائیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 20, 2020 09:26 PM IST