
راہل گاندھی ممبئی کے شیوڑی کورٹ پہنچے ہیں: فوٹو پی ٹی آئی۔
کانگریس صدر کے عہدہ سے مستعفی ہوئے راہل گاندھی جمعرات کو ممبئی کے شیوڑی کورٹ پہنچے۔ وہاں آر ایس ایس ہتک عزت معاملہ میں انہیں 15 ہزار روپئے کے مچلکے پر ضمانت مل گئی۔ آج ان کی پیشی انتخابی تشہیر کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کو لے کر دئیے گئے ان کے بیان پر ان کے خلاف کئے گئے ہتک عزت کے مقدمہ میں ہوئی ہے۔
ممبئی کی عدالت میں ان کے خلاف خاتون صحافی گوری لنکیش کے قتل کے پیچھے بی جے پی۔ آر ایس ایس کا نظریہ ہونے کے بیان پر مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ اسی طرح آئندہ کچھ دنوں میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ملک بھر کی الگ الگ عدالتوں میں پانچ بار پیشی ہو سکتی ہے۔
دراصل راہل گاندھی نے لوک سبھا الیکشن 2019 کی انتخابی تشہیر کے دوران میں برسراقتدار بی جے پی اور آر ایس ایس کو زبردست طریقے سے نشانہ بنایا تھا۔ اس کو لے کر بی جے پی اور آر ایس ایس کے کئی کارکنان نے جگہ جگہ راہل گاندھی کے خلاف مقدمے درج کرائے تھے۔ اب راہل گاندھی کو اسی طرح کے پانچ معاملوں میں کورٹ میں پیش ہونا ہے۔
Maharashtra: Rahul Gandhi arrives at a Mumbai court to appear before it in connection with a defamation case filed against him in 2017 for allegedly linking journalist Gauri Lankesh's murder with "BJP-RSS ideology". pic.twitter.com/L2v76qdBmH
— ANI (@ANI) July 4, 2019