راہل گاندھی کو خالی کرنا ہوگا سرکاری بنگلہ، لوک سبھا ہاوسنگ کمیٹی نے بھیجا نوٹس

راہل گاندھی کو خالی کرنا ہوگا سرکاری بنگلہ، لوک سبھا ہاوسنگ کمیٹی نے بھیجا نوٹس ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

راہل گاندھی کو خالی کرنا ہوگا سرکاری بنگلہ، لوک سبھا ہاوسنگ کمیٹی نے بھیجا نوٹس ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

Rahul Gandhi News: لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دئے گئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے کہا گیا ہے کہ وہ 22 اپریل تک سرکاری بنگلہ خالی کردیں۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق راہل گاندھی کو 12 تغلق روڈ پر واقع بنگلہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دئے گئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے کہا گیا ہے کہ وہ 22 اپریل تک سرکاری بنگلہ خالی کردیں۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق راہل گاندھی کو 12 تغلق روڈ پر واقع بنگلہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ لوک سبھا کی ہاؤسنگ کمیٹی نے پیر کو کانگریس لیڈر اور وائناڈ کے سابق ایم پی راہل گاندھی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کیلئے نوٹس بھیجا۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ اس وقت راہل گاندھی 12 تغلق روڈ پر واقع سرکاری بنگلے میں رہتے ہیں۔

    کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو 24 مارچ کو سورت کی ایک عدالت کے ذریعہ 2019 کے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں سزا سنائے جانے کے پیش نظر لوک سبھا سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ سورت کی عدالت نے راہل گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ نااہل رکن کو رکنیت کھونے کے ایک ماہ کے اندر سرکاری بنگلہ خالی کرنا ہوتا ہے۔

    ایک اور اہلکار نے بتایا کہ راہل گاندھی ہاؤسنگ کمیٹی سے اس مدت کو بڑھانے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ راہل کو نااہل قرار دینے والے لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی کاپی این ڈی ایم سی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسٹیٹس سمیت مختلف محکموں کو بھیج دی گئی تھی۔

    دوسری طرف کانگریس اور کئی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے پیر کو راہل گاندھی کو لوک سبھا سے نااہل قرار دئے جانے کے خلاف احتجاج کیا اور اڈانی گروپ سے متعلق معاملہ میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے قیام کا مطالبہ کیا۔ راہل گاندھی کے خلاف کی گئی کارروائی کے خلاف کانگریس اور کچھ دیگر حلیف پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ نے سیاہ کپڑے پہن کر احتجاج کیا۔

    یہ بھی پڑھئے: کرناٹک: یدی یورپا کے گھر پر حملہ، بنجارہ برادری کا احتجاج، پولیس نے کیا لاٹھی چارج


    یہ بھی پڑھئے: این آئی اے نےکرناٹک میں پی ایف آئی کےدفتر کو کیا مقفل، نیتاروقتل معاملہ میں ہوئی پیش رفت



    اپوزیشن لیڈروں نے پہلے پارلیمنٹ احاطے میں دھرنا دیا اور پھر وجے چوک تک مارچ نکالا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے دئے گئے اس دھرنے میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی، پارٹی صدر ملکارجن کھرگے، کئی کانگریسی اراکین پارلیمنٹ، ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو، آر ایس پی کے این کے پریما چندرن اور کئی دیگر لیڈروں نے شرکت کی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: