உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہنگائی ہٹاو ریلی: مہاتما گاندھی ہندو... گوڈسے ہندتوا وادی- جے پور میں بولے راہل گاندھی

    Congress Mehangai Hatao Rally: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کو راجستھان کی راجدھانی جے پور میں مہنگائی ہٹاو ریلی کو خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہندتوا وادی اپنی پوری زندگی اقتدار کی تلاش میں خرچ کردیتے ہیں۔ وہ اقتدار کے سوائے اور کچھ نہیں چاہتے اور وہ اس کے لئے کچھ بھی کریں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی (Rahul Gandhi) نے اتوار کو راجستھان کی راجدھانی جے پور میں مہنگائی ہٹاو ریلی (Congress Mehangai Hatao Rally) کو خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہندتوا وادی اپنی پوری زندگی اقتدار کی تلاش میں خرچ کردیتے ہیں۔ وہ اقتدار کے سوائے اور کچھ نہیں چاہتے اور وہ اس کے لئے کچھ بھی کریں گے۔ وہ ’ستیہ گرہ‘ نہیں بلکہ ‘ستیہ گرہ‘ کے پتھ پر چلتے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ ملک ہندووں کا ہے، نہ کہ ہندتوا وادیوں کا۔ راہل گاندھی نے کہا یہ دو الگ لفظ ہیں اور ان کا مطلب بالکل الگ ہے۔ میں ہندو ہوں، لیکن ہندتوا وادی نہیں ہوں۔ راہل گاندھی نے کہا- مہاتما گاندھی ہندو، لیکن ناتھو رام گوڈسے ہندتوا وادی‘۔

      کیرلا کے وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ اور کانگریس لیڈر نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے ہندو حقیقت کو تلاش کرتا ہے۔ اس کا راستہ ستیہ گرہ ہے۔ پوری زندگی وہ سچ کو تلاش کرنے میں نکال دیتا ہے۔ مہاتما گاندھی نے لکھا- ’ستیہ کی تلاش‘۔ انہوں نے پوری زندگی سچ کی تلاش میں گزار دیا اور آخر میں ہندتوا وادی نے ان کی چھاتی میں تین گولی مار دی۔ ہندتوا وادی اپنی پوری زندگی اقتدار کی تلاش میں لگا دیتا ہے۔ اس کو سچ سے کچھ لینا دینا نہیں‘۔

      ہندتوا وادی اور ہندو کے درمیان میں فرق ہے: راہل گاندھی

      راہل گاندھی نے کہا کہ ہندو اپنے خوف کا سامنا کرنا ہے اور ایک انچ پیچھے نہیں ہٹتا ہے۔ وہ شیو جی جیسے اپنے ڈر کو نگل جاتا ہے۔ ہندتوا وادی اپنے خوف کے آگے ٹیک دیتا ہے۔ ہندتوا وادی کو اس کا خوف ڈبا دیتا ہے، جس سے اس کے من میں نفرت پیدا ہوتی ہے۔ ہندو کے دل کی طاقت، پیار پیدا ہوتا ہے۔ یہ ہندتوا وادی اور ہندو کے درمیان میں کافی فرق ہے۔ میں نے آپ کے سامنے یہ تقریر اس لئے کی کیونکہ آپ لوگ ہندو ہو۔ ہندتوا وادی نہیں‘۔

      کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ 2014 سے ہندووں کا نہیں ہندتوا وادی کا راج ہے۔ ہمیں ایک بار پھر ہندتوا وادی کو باہر نکالنا ہے اور ہندووں ک راج لانا ہے۔ ہندو سب سے گلے لگتا ہے، ہندو ہر مذہب کا احترام کرتا ہے۔ ہندو کسی سے خوف نہیں لگتا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ آپ کوئی بھی گرنتھ پڑھئے... رامائن...گیتا میں کرشن نے ارجن سے کہا کہ اپنے بھائیوں کو اقتدار نہیں بلکہ سچائی کے لئے مارو۔
      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: