کانگریس نے راہل کی تصویر جاری کر کے بی جے پی کو جواب دیا

نئی دہلی۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے بیرون ملک دورہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے کئے جا نے والے حملوں کا جواب دیتے ہوئے ان کے دفتر نے ٹوئٹر کے ذریعہ مسٹر گاندھی کی تصویر جاری کی ہے جس میں انہیں امریکہ کے ایسپن میں منعقدہ ایک کانفرنس میں موجود دکھایا گیا ہے۔

Sep 28, 2015 09:45 PM IST | Updated on: Sep 28, 2015 09:45 PM IST
کانگریس نے راہل کی تصویر جاری کر کے بی جے پی کو جواب دیا

نئی دہلی۔  کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے بیرون ملک دورہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے کئے جا نے والے حملوں کا جواب دیتے ہوئے ان کے دفتر نے ٹوئٹر کے ذریعہ مسٹر گاندھی کی تصویر جاری کی ہے جس میں انہیں امریکہ کے ایسپن میں منعقدہ ایک کانفرنس میں موجود دکھایا گیا ہے۔ٹوئٹر تصویر کے ساتھ لکھا ہے ’’ایسپن میں کانفرنس میں عالمی معیشت اور ٹیکنالوجی کے نقصان دہ پہلو پر زبردست بحث ‘‘۔

کانگریس نے گزشتہ ہفتے واضح کیا تھا کہ مسٹر گاندھی ایک عالمی کانفرنس میں حصہ لینے امریکہ گئے ہیں جبکہ بی جے پی نے کہا تھا کہ راشٹریہ جنتا دل اور جنتادل یو انہیں بہار میں انتخابی مہم سے باہر رکھنا چاہتے ہیں اس لئے وہ چھٹی پر گئے ہیں۔ کانگریس نے بی جے پی کے اسی الزام کا جواب ٹویٹ پر تصویر پوسٹ کرکے دیا ہے۔

Loading...

دریں اثنا کانگریس کے سینئر ترجمان آنند شرما نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر گاندھی کو چھینک بھی آتی ہےتو بی جے پی کو دقت ہونے لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب واضح کیا گیا ہے کہ کانگریس کے نائب صدر کانفرنس میں حصہ لینے گئے ہیں تو اس سلسلے میں سوال اٹھانے کا مطلب نہیں رہ جاتا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے نائب صدر مسٹر نریندر مودی یا مسٹر امت شاہ سے پوچھ کر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔’ پرائیویسی‘ کا حق سب کو ہے۔

Loading...