اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ریموٹ کنٹرول کہنا ان دونوں امیدواروں کی توہین: کھڑگے اور تھرور کی امیدواری پر راہل گاندھی کا بڑا بیان

    بھارت جوڑو یاترا کے درمیان راہل گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر ملک میں نفرت پھیلانے کا الزام لگایا۔

    بھارت جوڑو یاترا کے درمیان راہل گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر ملک میں نفرت پھیلانے کا الزام لگایا۔

    کانگریس کی ‘بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران کرناٹک پہنچے راہل گاندھی نے ایک پریس کانفرنس کی اور ملک میں نفرت کے لئے بی جے پی اور آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ بی جے پی نفرت پھیلاکر ملک کو تقسیم کر رہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: کانگریس کی ‘بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران کرناٹک پہنچے راہل گاندھی نے ایک پریس کانفرنس کی اور ملک میں نفرت کے لئے بی جے پی اور آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ بی جے پی نفرت پھیلاکر ملک کو تقسیم کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا ‘بھارت جوڑو‘ یاترا 2024 کے انتخابات کے لئے نہیں ہے۔ ہم بی جے پی، آر ایس ایس کے ذریعہ کی جا رہی  ملک کی تقسیم کے خلاف لوگوں کو متحد کرنا چاہتے ہیں۔ راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے الگ الگ سوالوں کا جواب دیا۔

      راہل گاندھی نے کانگریس صدر عہدے کے لئے ملیکا ارجن کھڑگے اور ششی تھرور کی امیدواری پر بھی اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس الزام کو بھی خارج کردیا کہ اگلے سال کانگریس صدر کو گاندھی فیملی کے ذریعہ کنٹرول کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں قدآور لیڈر ہیں اور ان کی اپنی سمجھ ہے۔ انہیں ریموٹ کنٹرول کہنا، ان دونوں کی توہین ہوگی۔

      راہل گاندھی نے کانگریس صدر عہدے کے لئے ملیکا ارجن کھڑگے اور ششی تھرور کی امیدواری پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس الزام کو خارج کردیا کہ اگلے سال کانگریس صدر کو گاندھی فیملی کے ذریعہ کنٹرول کیا جائے گا۔
      راہل گاندھی نے کانگریس صدر عہدے کے لئے ملیکا ارجن کھڑگے اور ششی تھرور کی امیدواری پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس الزام کو خارج کردیا کہ اگلے سال کانگریس صدر کو گاندھی فیملی کے ذریعہ کنٹرول کیا جائے گا۔


      حال ہی میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پر پابندی سے متعلق سوال پر راہل گاندھی نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ نفرت پھیلانے والا شخص کون ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کس طبقے سے آتے ہیں، نفرت پھیلانا اور تشدد ایک ملک مخالف کام ہے اور ہم ایسے لوگوں کے خلاف لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک کو تقسیم کر رہی ہے اور کانگریس جوڑ رہی ہے۔ نفرت اور تقسیم کے خلاف ہی ہمارا سفر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر ایس ایس نے انگریزوں کی مدد کی اور ساورکر نے انگریزوں کے لئے کام کیا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ایغور مسلمانوں پر چینی مظالم کے خلاف یو این ایچ آرسی میں ہندوستان نے نہیں کی ووٹنگ! 

      یہ بھی پڑھیں۔

      سی بی آئی نے لالو-رابڑی اور میسا بھارتی کے خلاف داخل کی چارج شیٹ 

      کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ میری سمجھ میں آر ایس ایس نے انگریزوں کی مدد کی تھی اور ساورکر کو انگریزوں سے وظیفہ مل رہا تھا۔ مجاہدین آزادی میں بی جے پی کہیں نہیں نظر آتی۔ بی جے پی ایسے حقائق کو چھپا نہیں سکتی۔ کانگریس اور اس کے لیڈران نے آزادی کے لئے لڑائی لڑی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لیڈر آزادی کی لڑائی میں جیل گئے۔

      راہل گاندھی نے کہا کہ ہم نئی تعلیمی پالیسی کی مخالفت کر رہے ہیں کیونکہ یہ ہمارے ملک کی اخلاقیات اور وقار پر حملہ ہے۔ یہ ہماری تاریخ کو مسخ کرتی ہے۔ یہ کچھ لوگوں کے ہاتھ میں طاقت کو دکھاتا ہے۔ ہم ایک بہتر تعلیمی عمل چاہتے ہیں، جو ہماری تہذیب وثقافت کو دکھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: