ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

راہل گاندھی بولے- حکومت بنی تو رافیل سودہ کی ہوگی جانچ، چوکیدار جیل میں ہوگا

راہل گاندھی نے رافیل سودہ کو لے کر پھر ایک بار وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولا ہے۔

  • Share this:
راہل گاندھی بولے- حکومت بنی تو رافیل سودہ کی ہوگی جانچ، چوکیدار جیل میں ہوگا
کانگریس کے صدر راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل سودہ کو لے کر پھر ایک بار وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے اعلان کیا کہ اگر اس بار کانگریس کی حکومت آئی تو وہ رافیل سودہ کی جانچ کرایں گے اور چوکیدار جیل میں ہوگا۔ بتا دیں کہ راہل گاندھی کئی مواقع پر ’چوکیدار‘ لفظ کے ذریعہ وزیر اعظم مودی پر طنز کرتے رہے ہیں۔


راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے ناگپور میں جمعرات کو ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ کانگریس صدر نے کہا کہ پانچ سال پہلے نارہ تھا ’ اچھے دن آئیں گے‘۔ اب یہ بدل کر ’چوکیدار چور ہے‘ ہو گیا ہے۔


انہوں نے کہا، ’’ اگر انتخابات کے بعد ان کی پارٹی مرکز میں اقتدار میں آتی ہے، تو سودہ کی جانچ کی جائےگی اور مجرم کو سزا  ملےگی‘۔

وزیر اعظم مودی پر حملہ بولتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ دفاع وزارت کے دستاویز بتاتے ہیں کہ نریندر مودی نے اصل سودہ میں تبدیلی کی اور ایک طیارے کو 1600 کروڑ روپیے میں خریدہ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے مہنگے طیارے خرید کر انل امبانی کو فائدہ پہنچایا۔

First published: Apr 05, 2019 09:24 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading