راہل گاندھی دوبارہ بن سکتے ہیں کانگریس صدر ، پارٹی کی ذمہ داری اٹھانے کیلئے تیار : ذرائع
راہل گاندھی دوبارہ بن سکتے ہیں کانگریس صدر ، پارٹی کی ذمہ داری اٹھانے کیلئے تیار : ذرائع
سونیا گاندھی کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پر تقریبا پانچ گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلی میٹنگ میں موجود سبھی لیڈروں نے اپنی اپنی بات رکھی ۔ میٹنگ میں راہل گاندھی کے صدر عہدہ سنبھالنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔ آخر میں راہل گاندھی نے کہا تھا کہ پارٹی جو ذمہ داری دے گی ، وہ اس کو نبھانے کیلئے تیار ہیں ۔
کانگریس کے داخلی رسہ کشی کے درمیان پارٹی کے نئے صدر کو منتخب کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ اس درمیان ذرائع کے حوالے سے جانکاری مل رہی ہے کہ راہل گاندھی دوبارہ کانگریس صدر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے راضی ہوگئے ہیں ۔ ہفتہ کو کانگریس کے سینئر لیڈروں کی نئے صدر کو لے کر میٹنگ ہوئی تھی ۔ اس میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی ، راہل گاندھی اور کانگریس کمیٹی کے اراکین و عہدیداران موجود تھے ۔
سونیا گاندھی کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پر تقریبا پانچ گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلی میٹنگ میں موجود سبھی لیڈروں نے اپنی اپنی بات رکھی ۔ میٹنگ میں راہل گاندھی کے صدر عہدہ سنبھالنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔ آخر میں راہل گاندھی نے کہا تھا کہ پارٹی جو ذمہ داری دے گی ، وہ اس کو نبھانے کیلئے تیار ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں سریش ، عبد الخالق ، گورو گوگوئی اور کچھ دیگر ممبران پارلیمنٹ نے راہل گاندھی سے اپیل کی کہ وہ پھر سے پارٹی کی کمان سنبھالیں ۔ ان ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے بھی کہا کہ اب راہل گاندھی کو پھر سے کانگریس کی قیادت کرنی چاہئے ۔ حال ہی میں ہوئی سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھی یہ مطالبہ کیا تھا ، جس کی کئی لیڈروں نے حمایت کی تھی ۔
قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد پارٹی صدر کے عہدہ سے استعفی دیدیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہماری پارٹی کے مستقبل کیلئے جوابدہی ضروری ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں اپنے عہدہ سے استعفی دے رہا ہوں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔