'مودی سر نیم' معاملے میں سزا ملنے پر راہل گاندھی کو آئی باپو کی یاد، کہا، سچائی میرا خدا ہے

Youtube Video

راہل گاندھی نے عداlت کے ذریعے 2 سال کی سزا سنائے جانے کے بعد باپو کو یاد کیا۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیا، 'میرا مذہب سچائی اور عدم تشدد پر مبنی ہے۔ سچائی میرا خدا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    سورت: سورت کی سیشن عدالت نے کانگریس پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی کے خلاف درج ہتک عزت معاملہ میں قصوروار قرار دیا ہے اور انہیں دو سال قید کی سزا سنائی۔ راہل گاندھی کو اسی معاملے میں فوری طور پر ضمانت بھی مل گئی ہے۔ راہل گاندھی نے 2019 کے عام انتخابات سے قبل کرناٹک میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام چوروں کا ایک ہی نام مودی کیوں ہے؟ واضح ہو کہ کانگریس پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی 2019 میں درج ایک مجرمانہ ہتک عزت کیس کے سلسلے میں جمعرات کو مقامی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

    راہل گاندھی نے عداlت کے ذریعے 2 سال کی سزا سنائے جانے کے بعد باپو کو یاد کیا۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیا، 'میرا مذہب سچائی اور عدم تشدد پر مبنی ہے۔ سچائی میرا خدا ہے، عدم تشدد اسے حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔2019 میں گجرات کے بی جے پی لیڈر پرنیش مودی نے مودی سرنیم پر تبصرہ کرنے پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرایا تھا۔ عدالت نے راہل کو ضمانت بھی دے دی اور ان کی سزا کو 30 دن کے لیے روک دیا، تاکہ کانگریس لیڈر اپنے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کر سکے۔


    بتادیں کہ یہ معاملہ وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق تبصرے سے جڑا ہوا تھا۔ گجرات پردیش کانگریس کے صدر جگدیش ٹھاکر، پارٹی لیجسلیچر لیڈر امیت چاوڈا، آل انڈیا کانگریس کمیٹی گجرات کے انچارج رگھو شرما اور ایم ایل اے سمیت کئی سینئر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی آمد کی تیاریوں کو پہلے سے ہی حتمی شکل دے چکے تھے۔
    قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی کے خلاف یہ مقدمہ ان کے اس قابل اعتراض تبصرہ کے لیے درج کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ تمام چوروں کا ایک ہی نام مودی کیوں ہے؟ راہل کے اس تبصرے کے خالف بھارتیہ جنتا پارٹی )بی جے
    کے ایم ایل اے اور گجر ات کے سابق پرنیش مودی کی طرف سے ایک درکواست دائر کی گئی تھی۔ وائناڈ سے لوک سبھا کے رکن راہل گاندھی نے 2019 کے عام انتخابات سے قبل کرناٹک کے کولار میں منعقدہ ایک اجلاس قابل اعتراض بیان دیا تھا۔

    کئی خواتین سے رشتے، لڑکیوں کوKiss اور فحش ویڈیو، امرت پال سنگھ کا ایک اور کالا سچ۔۔۔

    نیپال میں سب سے خطرناک نوکری! منھ کو آجاتا ہے دیکھنے والوں کا کلیجہ، تصاویر سے جانئے

    راہل گاندھی کے وکیل کریت پان والا نے کہا کہ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ایچ ایچ ورما کی عدالت نے گزشتہ ہفتے دونوں فریق کے دلائل سنے اور فیصلہ سنانے کے لیے 23 مارچ کی تاریخ مقرر کی۔ گجرات کانگریس کے ترجمان منیش دوشی نے کہا کہ راہل گاندھی اپنے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے میں فیصلہ سنائے جانے کے وقت عدالت میں موجود رہیں گے۔ راہل گاندھی نے واضح کیا ہے کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا، وہ اس کا احترام کریں گے۔ ہم اپنے قائد کو خوش آمدید کہیں گے اور اپنی حمایت کا اظہار کریں گے۔ کانگریس ایسے معامالت کے سامنے نہیں جھکے گی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: