ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راہل گاندھی نےکہا- کورونا بحران مزدوروں کا استحصال اور آواز دبانے کا بہانہ نہیں ہوسکتا

راہل گاندھی نےکہا کہ وبا سے جنگ کے دوران کچھ ریاستوں میں مزدوروں کے حقوق میں کٹوتی کرکے ان کا استحصال کرنے اور ان کی آواز دبانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ یہ بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور اس سے سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 11, 2020 11:20 PM IST
  • Share this:
راہل گاندھی نےکہا- کورونا بحران مزدوروں کا استحصال اور آواز دبانے کا بہانہ نہیں ہوسکتا
راہل گاندھی نے چین سے سرحدی تنازعہ پروزیر اعظم مودی کی خاموشی پر اٹھائے سوال

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لاک ڈاؤن کے درمیان کچھ ریاستوں کی طرف سے لیبر قوانین میں ترمیم کئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کورونا سے لڑ رہا ہے اور کسی کو کارکنوں کے اصل حقوق روندنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وبا سے جنگ کے دوران کچھ ریاستوں میں مزدوروں کے حقوق میں کٹوتی کرکے ان کا استحصال کرنے اور ان کی آواز دبانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ یہ بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور اس سے سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

کانگریسی لیڈر نے ٹوئیٹ کیا، ”متعدد ریاستوں کی طرف لیبر قوانین میں ترمیم کی جا رہا ہے۔ ہم کورونا کے خلاف مل کر جدوجہد کر رہے ہیں، لیکن یہ انسانی حقوق کو روندنے، غیر محفوظ کام کی جگہوں کی اجازت، مزدوروں کا استحصال اور ان کی آواز دبانے کا بہانہ نہیں ہو سکتا۔ ان کا بنیادی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا“۔

First published: May 11, 2020 11:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading