ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راہل گاندھی نے پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں اضافہ کو نا انصافی سے تعبیر کیا

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ کورونا وائرس سے جاری لڑائی ہمارے کروڑوں بھائیوں اور بہنوں کےلئے سنگین اقتصادی مشکلات کی وجہ بن رہی ہے۔ اس وقت قیمتیں کم کرنےکے بجائے پٹرول اور ڈیژل پر 10-13 روپئے فی لیٹر ٹیکس بڑھانےکا حکومت کا فیصلہ نامناسب ہے اور اسے واپس لیا جانا چاہئے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 06, 2020 06:18 PM IST
  • Share this:
راہل گاندھی نے پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں اضافہ کو نا انصافی سے تعبیر کیا
راہل گاندھی نےکہا- پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ناانصافی ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 10اور 13روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کے حکومت کے فیصلے کو غیرمنصفانہ اور ’آرتھک راشٹر دروہ‘ قرار دیتے ہوئے بدھ کو کہا کہ کورونا وائرس سے لڑرہے ملک کے عوام کے مفاد میں یہ فیصلہ فوری طورپر واپس لیا جانا چاہئے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ کورونا وائرس سے جاری لڑائی ہمارے کروڑوں بھائیوں اور بہنوں کےلئے سنگین اقتصادی مشکلات کی وجہ بن رہی ہے۔ اس وقت قیمتیں کم کرنےکے بجائے پٹرول اور ڈیژل پر 10-13 روپئے فی لیٹر ٹیکس بڑھانےکا حکومت کا فیصلہ نامناسب ہے اور اسے واپس لیا جانا چاہئے۔


اس کے بعدکانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ 130 کروڑ اہل وطن کو دینےکے بجائے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نےکل رات کے اندھیر ے میں تقریباًً 12 بجے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیژل بالترتیب 10 روپئے اور 13روپئے فی لیٹر کا فاضل ٹیکس لگا دیا۔


مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپئے اور ڈیزل پر 13 روپئے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔
مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپئے اور ڈیزل پر 13 روپئے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔


واضح رہےکہ مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپئے اور ڈیژل پر 13 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ مودی حکومت نے منگل کی دیر رات یہ اعلان کیا۔ یہ فیصلہ بدھ سےنافذ العمل ہوگا۔ حالانکہ دونوں ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے سے پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں پرکوئی فرق نہیں پڑےگا۔ عالمی وبا کووِڈ-19 کے سبب تیل کی پیداوار کرنے والے ممالک سے ڈیمانڈ (مانگ) کم ہو جانےکے سبب خام تیل کی قیمیتں تاریخ کی سب سے نچلی سطح پر ہیں۔ فی الحال ملک میں پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 22.98 روپے فی لیٹر ہےجبکہ ڈیژل پر ایکسائز ڈیوٹی 18.83 روپئےفی لیٹر ہے۔
First published: May 06, 2020 06:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading